ETV Bharat / international

Pentagon on China Nuclear Weapons چین کے میزائل ٹیسٹ اور جوہری ہتھیار واشنگٹن کے لیے خطرے کی گھنٹی، پینٹاگون کی رپورٹ - چین امریکہ

پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق اگر چین نے اپنی موجودہ جوہری تیاری کی رفتار کو جاری رکھا تو اس کے پاس ممکنہ طور پر 2035 تک 1,500 جوہری وار ہیڈز کا ذخیرہ ہوجائے گا جو کہ امریکہ کے لیے خطرہ ہے۔ چین کے پاس اس وقت 400 سے زیادہ جوہری وار ہیڈز کا ذخیرہ ہے۔ Pentagon on China Nuclear Weapons

China's Missile Tests and Nuclear Weapons Alarm for Washington, Pentagon Report
چین کے میزائل ٹیسٹ اور جوہری ہتھیار واشنگٹن کے لیے خطرے کی گھنٹی، پینٹاگون کی رپورٹ
author img

By

Published : Nov 30, 2022, 8:51 PM IST

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے خبردار کیا ہے کہ چین کے میزائل ٹیسٹ اور جوہری ہتھیار واشنگٹن کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ چین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی فوجی طاقت اور جوہری ہتھیاروں سے پریشان ہو گیا ہے، پینٹا گون نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ میں اپنے خدشات کا اظہار کر دیا۔ Pentagon on China Nuclear Weapons

پینٹاگون کی جانب سے منگل کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، اگر چین نے اپنی موجودہ جوہری تیاری کی رفتار کو جاری رکھا تو اس کے پاس ممکنہ طور پر 2035 تک 1,500 جوہری وار ہیڈز کا ذخیرہ ہو جائے گا۔ پینٹاگون نے ایک اہم رپورٹ میں چین کی فوجی طاقت کو امریکہ کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین عالمی بالا دستی کی شدید خواہش رکھتا ہے۔ چین سے متعلق پینٹاگون کی یہ رپورٹ کانگریس کو پیش کی جائے گی۔ اس رپورٹ میں بنیادی طور پر 2021 میں ہونے والی سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق چین کے پاس اس وقت 400 سے زیادہ جوہری وار ہیڈز کا ذخیرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: G20 Summit in Bali جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس سے قبل بائیڈن اور شی جن پنگ کی پہلی مرتبہ بالمشافہ ملاقات

چین نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کو کم کرنے کے لیے بات چیت پر تیار ہے، لیکن صرف اس صورت میں جب واشنگٹن اپنے جوہری ذخیرے کو چین کی سطح تک کم کر دے۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) کے تھنک ٹینک کے مطابق، امریکہ کے پاس تقریباً 3,700 جوہری وار ہیڈز کا ذخیرہ ہے، جن میں سے تقریباً 1,740 کو مختلف مقامات پر پوزیشن میں لایا جا چکا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.