ETV Bharat / international

Nancy Pelosi's Possible Visit to Taiwan: نینسی پیلوسی کے تائیوان کے ممکنہ دورے کے خلاف چین کی وارننگ

چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی Nancy Pelosi نے آنے والے ہفتوں میں تائیوان کا دورہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پیلوسی نے کسی دورے کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن تائیوان کے بارے میں امریکی نقطہ نظر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ Nancy Pelosi's Possible Visit to Taiwan

Nancy Pelosi
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی
author img

By

Published : Jul 27, 2022, 7:59 PM IST

بیجنگ: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی Nancy Pelosi کے تائیوان کے دورے کے مبینہ منصوبے سے چین سخت برہم ہے اور اس سے وائٹ ہاؤس کی سر دردی بڑھ گئی ہے۔ بی بی سی کی طرف سے بدھ کے روز دی گئی رپورٹ کے مطابق چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر نینسی پیلوسی نے آنے والے ہفتوں میں تائیوان کا دورہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ پیلوسی چین کی سخت ناقد رہی ہیں، اور اگر وہ اپنے دورے کے منصوبے پر آگے بڑھتی ہیں، تو 1997 کے بعد خود مختار جمہوری ملک کا سفر کرنے والی اعلیٰ ترین امریکی سیاسی شخصیت ہوں گی۔ Nancy Pelosi's Possible Visit to Taiwan

ممکنہ سفر سے نہ صرف بیجنگ مشتعل ہے، بلکہ بائیڈن انتظامیہ نے بھی مبینہ طور پر کیلیفورنیا ڈیموکریٹس 82، کو اس دورے کو آگے بڑھانے سے روکنے کی درخواست کی ہے۔ گزشتہ ہفتے صدر جو بائیڈن نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ "فوج کے مطابق یہ اچھا خیال نہیں ہے"، لیکن وائٹ ہاؤس نے ایسے کسی بھی دورے کے خلاف چین کی بیان بازی کو واضح طور پر غیر معاون اور غیرضروری قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

China India Conflicts: امریکہ، چین بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے، چینی وزیر دفاع

China on Sanctions: پابندیاں تنازعات کے خاتمے کا کوئی طریقہ نہیں، چینی وزیر دفاع

India China Tension: چین نے امریکی جنرل کے بیان کو آگ میں ایندھن ڈالنے کے مترادف قرار دیا

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پیلوسی نے کسی دورے کا اعلان نہیں کیا ہے اور تائیوان کے بارے میں امریکی نقطہ نظر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ امریکی عوام کے ساتھ ہی امریکی کانگریس میں بھی تائیوان کے لیے مضبوط دو طرفہ حمایت کا موقف قائم ہے۔ خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا علاقہ شمار کرتا ہے، اور ضرورت پڑنے پر اسے بزور طاقت اپنے علاقوں میں ضم کرنے کا ارادہ ظاہر کرچکا ہے۔ (یو این آئي)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.