ETV Bharat / international

China warns US on Taiwan چین نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے تائیوان کو ریڈ لائن قرار دے دیا - تائیوان امریکا تعلقات

چینی وزیرِ خارجہ چن کینگ نے پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ اگر تائیوان کے تعلق سے امریکا نے اپنی روش نہ بدلی تو تصادم ہو سکتا ہے کیونکہ کشیدگی کی وجہ امریکا کی متنازعہ پالیسیاں ہیں۔

China warns US about crossing red line on Taiwan
چین نے تائیوان کو ریڈ لائن قرار دے دیا
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 11:46 AM IST

Updated : Mar 9, 2023, 2:02 PM IST

بیجنگ: چین نے تائیوان کو ریڈ لائن قرار دے دیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، چین نے تائیوان امریکا تعلقات کی کھل کر مخالفت کر دی۔ چینی وزیرِ خارجہ چن کینگ نے واضح کر دیا کہ امریکا نے اپنی روش نہ بدلی تو تصادم ہو سکتا ہے، پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چن کینگ نے کہا کہ کشیدگی کی وجہ امریکا کی متنازعہ پالیسیاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ بحرِ ہند میں مخصوص گروپ بنانے میں مصروف ہے، گروپ بندیوں سے خطے کے مفادات کو نقصان پہنچے گا، امریکہ حد میں رہے۔

چینی وزیر خارجہ نے یوکرین جنگ پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ خفیہ ہاتھ یوکرین جنگ کو بڑھانا چاہتے ہیں۔دی وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ بیجنگ کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے امریکا پر سخت نئے زبانی حملے اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے درمیان تعلقات کس قدر غیر مستحکم ہو چکے ہیں۔رائٹرنے لکھا کہ چین کے وزیر خارجہ نے منگل کو یوکرین میں جنگ اور روس کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات سے معلق اپنے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو چین کے بارے میں اپنا بگڑا رویہ تبدیل کرنا چاہیے ورنہ تنازعہ اور تصادم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

اس سے قبل بھی کئی مرتبہ چین امریکہ کو خبردار کرچکا ہے اور کہا کہ اگر امریکہ نے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی تو چین اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کرے گا۔ تائیوان کا مسئلہ چین امریکہ تعلقات میں سب سے زیادہ حساس اور اہم مسائل میں سے ایک ہے۔ اگر امریکہ نام نہاد تائیوان کارڈ کھیلنا جاری رکھتا ہے اور غلط راستے پر چلتا ہے تو یقیناً اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

Last Updated : Mar 9, 2023, 2:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.