امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ہفتے کے روز فلپائن میں حکام کو یقین دلایا کہ واشنگٹن آبنائے تائیوان میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ خطے کو محفوظ رکھا جا سکے اور بڑی آبی گزرگاہ تک بلا رکاوٹ رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ منیلا کے ایک روزہ دورے کے دروان انٹونی بلنکن نے فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر، وزیر خارجہ اینریک منالو اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقات کی۔ یہ دورہ امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے جواب میں چین کی جاری لائیو فائر فوجی مشقوں کے درمیان ہوا ہے، جس نے دنیا بھر میں سکیورٹی خدشات کو جنم دے دیا ہے۔ بلنکن نے مارکوس جونیئر اور منالو سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ "ہم ہمیشہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ یہاں کے شمال میں آبنائے تائیوان میں کیا ہو رہا ہے اس کی نشاندہی کرنا ضروری ہے۔"China Taiwan Tension
انہوں نے کہا، "جب سے چین نے دو دن قبل تائیوان کی طرف تقریباً ایک درجن بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، تب سے ہم پورے خطے کے اتحادیوں اور شراکت داروں سے سن رہے ہیں جو کہ عدم استحکام اور خطرناک کارروائیوں کے بارے میں فکر مند ہیں۔"بلنکن نے اس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن بیجنگ کے ساتھ رابطے کی لائنیں کھلا رکھے گا تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے بچا جا سکے، جبکہ علاقائی تنظیموں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر آبنائے امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ "خطے میں ہمارے اتحادیوں اور شراکت داروں نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ اس وقت ذمہ دار قیادت کی تلاش میں ہیں۔ لہذا مجھے واضح کرنے دیں کہ امریکہ اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ کشیدگی تائیوان، خطے یا ہماری اپنی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔"
یہ بھی پڑھیں:
China Taiwan Tension: تائیوان کے اطراف میں چین کی فوجی مشق اشتعال انگیز، امریکہ
China Taiwan Tension: چین نے تائیوان کے اطراف میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کی
China Taiwan Tensions: تائیوان نے چین کی فوجی مشق کو اپنی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا
China Sanctions Nancy Pelosi: چین نے نینسی پیلوسی پر پابندی عائد کر دی
انہوں نے بیجنگ پر زور دیا کہ وہ "اس حقیقت پر توجہ مرکوز کرے کہ ہم نے چیلنجز کو اچھی طرح سے سنبھالا ہے، میرے خیال میں خطے اور دنیا بھر کے ممالک کی یہی توقع ہے۔ وہ یقیناً امریکہ اور چین سے اپنے اختلافات کو ذمہ داری سے سنبھالنے کی توقع رکھتے ہیں اور ہم یہی کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔درحقیقت چین نینسی پیلوسی کے دورے پر شدید ردعمل کا اظہار کر رہا ہے۔ ساتھ ہی امریکہ نے چین کو صاف کہہ دیا ہے کہ ہم بحران کو بڑھانا یا بھڑکانا نہیں چاہتے۔ دوسری جانب تائیوان نے بھی یہی کہا ہے۔ مارکوس جونیئر کے ساتھ اپنی ملاقات میں، بلنکن نے دونوں ممالک کے مشترکہ دفاعی معاہدے کے لیے واشنگٹن کے عزم پر زور دیا اور صدر کو بتایا کہ امریکہ فلپائن کے ساتھ اتحاد کو مزید گہرا کرنے کے لیے اپنی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔