بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ کن گینگ نے جمعرات کو کہا کہ چین افغانستان میں پڑوسی ممالک کے لیے تعاون کے طریقہ کار کے طور پر روس کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔کن نے یہ اطلاع ازبکستان کے شہر سمرقند میں ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک بریفنگ میں دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم روس کے ماسکو فارمیٹ کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم افغانستان کے پڑوسی ممالک کے لیے ایک رابطہ کاری اور تعاون کے طریقہ کار کے طور پر روس کے ساتھ قریبی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا چوتھا اجلاس آج ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقد ہو رہا ہے جس میں چین، ایران، پاکستان، روس، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے اعلیٰ سفارت کار شرکت کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ اعلیٰ حکام افغان مسئلے، وہاں کی صورت حال کے لیے مشترکہ علاقائی نقطہ نظر تیار کرنے کے طریقوں اور پچھلی ملاقاتوں میں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد پر بات چیت کریں گے۔ اس پر آخری مذاکرات مارچ 2022 میں چین کے شہر تونشی میں ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ طالبان 2021 کے آخر میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء اور امریکی حمایت یافتہ حکومت کے خاتمے کے بعد اقتدار میں آئے۔ طالبان نے اپنے دور حکومت میں بنیاد پرست اسلامی نظریات کو پھیلایا ہے، جس سے وسطی ایشیائی ممالک میں یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ کہیں یہ ملک 1996ء کا اعادہ نہ دیکھے جب پانچ سال تک افغانستان میں طالبان پہلی بار اقتدار میں آئے تھے۔ ماسکو کا مسودہ 2017 میں روس، افغانستان، چین، پاکستان، ایران، بھارت، قازقستان، تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے خصوصی نمائندوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا تھا۔ روس روایتی طور پر امریکہ کو ماسکو فارمیٹ میٹنگز میں مدعو کرتا ہے لیکن امریکہ ہمیشہ اس دعوت کو نظر انداز کرتا ہے۔ (یو این آئی)