ETV Bharat / international

Taiwan VP Visit to US تائیوان کے نائب صدر کے امریکی دورے پر چین کی گہری نظر

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین تائیوان کے نائب صدر ولیم لائی کے امریکہ کے دورے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور مضبوط اقدامات کرے گا۔

China reacts on Taiwan's vice president visit to US
تائیوان کے نائب صدر کے امریکی دورے پر چین کی گہری نظر
author img

By

Published : Aug 13, 2023, 8:50 PM IST

بیجنگ: چین نے اتوار کو تائیوان کے نائب صدر ولیم لائی کے ہفتے کے آخر میں امریکہ کے دورے پر ٹھوس اور مضبوط قدم اٹھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ تائیوان میں اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں سب سے آگے رہنے والے ولیم لائی باضابطہ طور پر پیراگوئے کے راستے امریکہ کے نیوارک میں ہفتہ کی دیر رات پہنچے جو صرف ٹرانزٹ اسٹاپ ہے۔ پیراگوئے میں وہ منتخب صدر سینٹیاگو پینا کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

تائیوان پر چین اپنا دعویٰ کرتا ہے۔ چین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ طاقت کے ذریعے جزیرے کی جمہوریت پر قبضہ کر لے گا اور اس نے سیاسی اور فوجی دباؤ بڑھا دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ایک نامعلوم ترجمان نے آن لائن شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ چین صورتحال کی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور مضبوط اقدامات کرے گا۔

ولیم لائی آزادی کے بارے میں تائیوان کے صدر سائی انگ وین سے کہیں زیادہ واضح رہے ہیں۔ چین کا پہلے ہی ان کے ساتھ دشمنی کا رویہ ہے کیونکہ وہ تائیوان کو چین کا حصہ ماننے کے ان کے خیال کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں۔ ہارورڈ سے تعلیم یافتہ ڈاکٹر سے سیاست دان بنے لائی نے پہلے خود کو تائیوان کی آزادی کے عملی کارکن کے طور پر بیان کیا ہے اور اس ہفتے ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل سے بات کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ تائیوان پیلز ریپبلک آف چائنا (پی آر سی) کا حصہ نہیں ہے۔ انہوں نے سرکاری نام کا استعمال کرتے ہوئے کہا، ’’جمہوریہ چین اور پی آر سی ایک دوسرے کے تابع نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نیویارک میں اترنے پر لائی نے ٹویٹر پر کہا، ’’آزادی، جمہوریت اور مواقع کی علامت، بگ ایپل میں آکر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے پر امریکن انسٹی ٹیوٹ کے نمائندوں نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’دوستوں سے ملنے اور نیویارک میں ٹرانزٹ ایونٹس میں شرکت کے لئے پرجوش ہوں۔ غور طلب ہے کہ جمہوری تائیوان کو اپنے علاقے کے طورپر دعویٰ کرنے والے چین نے بارہا لائی کے دورے کی مذمت اور ان پر سخت اعتراض کیا ہے۔ لائی کا تائی پے آنے سے پہلے بدھ کو سان فرانسسکو میں ایک پڑاؤ ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.