ETV Bharat / international

China lashes out US تائیوان کا دفاع کرنے کے امریکی اعلان پر چین چراغ پا

author img

By

Published : Sep 20, 2022, 3:56 PM IST

چین نے کہا کہ تائیوان کے دفاع کے امریکی بیان کی سخت مخالفت کرتے ہیں، تائیوان چین کا حصہ ہے اور پیپلز ریپبلک آف چائنا چین کی واحد آئنی حکومت ہے۔ ادھر گزشتہ روز ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ ہماری افواج تائیوان پر چینی حملوں کا بھرپور دفاع کریں گی اور اس متعلق ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔China lashes out US

Etv Bharat
Etv Bharat

بیجنگ: امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے تائیوان کا دفاع کرنے کے اعلان کے بعد چین کی طرف سے سخت ردِ عمل سامنے آیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤ نینگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم قوم کو تقسیم کرنے والی سرگرمیوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ چین نے کہا کہ تائیوان کے دفاع کے امریکی بیان کی سخت مخالفت کرتے ہیں، تائیوان چین کا حصہ ہے اور پیپلز ریپبلک آف چائنا چین کی واحد آئنی حکومت ہے۔China lashes out US

واضح رہے کہ تائیوان کے معاملے پر امریکہ اور چین کے درمیان کچھ عرصے سے سرد جنگ جاری ہے۔ امریکہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہم کے بھاری پیکج کا بھی اعلان کر چکا ہے۔

ادھر گزشتہ روز ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ ہماری افواج تائیوان پر چینی حملوں کا بھرپور دفاع کریں گی اور اس متعلق ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔امریکہ نے تائیوان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے آرمز پیکج کا اعلان کیا جبکہ نئے اسلحہ پیکج کی بھی منظوری دے دی۔ یہ جوبائیڈن انتظامیہ کی طرف سے تائیوان کے لیے بڑا اسلحہ پیکج تصویر کیا جاتا ہے۔ تائیوان 60 ہرپون بلاک ٹو میزائل کی خریداری پر 355 ملین ڈالر خرچ کرے گا۔ اس سسٹم کے ذریعے سمندر کے راستے کسی بھی حملے کو ناکام بنایا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Joe Biden on China Taiwan Conflict امریکہ چینی حملے میں تائیوان کا دفاع کرے گا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.