ETV Bharat / international

China Plane Crash: چین میں تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تمام مسافرین کی ہلاکت کی تصدیق، دوسرا بلیک باکس بھی برآمد

چین میں 21 مارچ کو حادثے کا شکار ہونے والے مقامی ایئر لائن کے طیارے کا دوسرا بلیک باکس بھی مل گیا۔ طیارے کا پہلا بلیک باکس 4 روز قبل ملا تھا، تاہم طیارہ گرنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ چین کی شہری ہوا بازی انتظامیہ نے گزشتہ شام طیارے میں سوار تمام افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔ China Plane Crash

author img

By

Published : Mar 27, 2022, 4:38 PM IST

China Eastern plane crash, both black boxes found, all 132 on board bead
چین میں تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تمام مسافرین کے ہلاکت کی تصدیق

جنوبی چین کے گوانگشی ژوانگ علاقے میں گر کر تباہ ہونے والے چائنا ایسٹرن ایئر لائن کے طیارے میں سوار تمام 132 افراد کے ہلاک ہونے کی چین نے تصدیق کر دی ہے۔ سنہوا خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کی پرواز MU5735 طیارے کے حادثے کے لیے نیشنل ایمرجنسی ریسپانس ہیڈ کوارٹر نے 21 مارچ کو چھ دن کی تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے بعد ہفتے کی شام دیر گئے ایک اعلان کیا۔ ہیڈ کوارٹر کے ڈپٹی کمانڈر اور سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی چیف ہو ژینگ نے کہا: "یہ انتہائی افسوس کے ساتھ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کی پرواز MU5735 پر سوار 123 مسافر اور عملے کے نو ارکان 21 مارچ کو ہلاک ہوگئے۔" China Plane Crash

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی ضروریات کے مطابق، ہیڈ کوارٹر نے بڑے پیمانے پر کئی محکموں کے اہلکاروں کو منظم کیا ہے، جن میں فائر فائٹنگ، فوجی، مسلح پولیس، عوامی تحفظ اور صحت شامل ہیں۔ اب تک طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 120 افراد کی ڈی این اے ٹیسٹنگ کے ذریعے شناخت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کا بوئنگ 737 طیارہ، جس نے جنوب مغربی چین کے صوبہ یونان کے دارالحکومت کنمنگ سے اڑان بھری اور گوانگ ڈونگ صوبے کے دارالحکومت گوانگزو جا رہا تھا، تقریباً 2:38 بجے گوانگشی کی ٹینگجیان کاؤنٹی کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

China Plane Crash: چین میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس برآمد

Plane Crashed in China: چین میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، ایک سو تینتیس مسافرین تھے سوار

چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی چیف نے کہا کہ "طیارے میں موجود افراد اور طیارے کے ملبے کی تلاش کے لیے مزید کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا، "ہمیں اس حادثے سے بہت دکھ ہوا ہے۔ ہم 132 افراد کی موت پر غمزدہ ہیں اور ان کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔" پریس کانفرنس میں موجود تمام افراد نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔طیارے کا دوسرا بلیک باکس بھی مل گیا۔ طیارے کا پہلا بلیک باکس 4 روز قبل ملا تھا، تاہم طیارہ گرنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.