ETV Bharat / international

China Earthquake چین میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 74 ہوگئی

author img

By

Published : Sep 7, 2022, 12:18 PM IST

چین کے صوبہ سیچوان کی لوڈنگ کاؤنٹی میں پیر کو آئے 6.8 شدت کے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 74 ہو گئی ہے۔ China Earthquake Death Toll

چین میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 74 ہوئی

چینگڈو: چین کے صوبہ سیچوان کی لوڈنگ کاؤنٹی میں پیر کو 6.8 شدت کے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 74 ہو گئی اور 26 دیگر لاپتہ ہیں۔ مقامی حکام نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ گنجی تبتی خود مختار صوبے کے ریسکیو ہیڈکوارٹر نے بتایا کہ منگل کی رات 9 بجے تک صوبے میں 40 افراد ہلاک، 14 لاپتہ اور 170 زخمی ہوئے۔ China Earthquake Total Death Toll

شہر کے ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو نے منگل کی دیر رات تک یاآن شہر میں 34 افراد کے ہلاک، 12 لاپتہ اور 89 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ۔ واضح رہے کہ چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق پیر کی سہ پہر گنجی کی لوڈنگ کاؤنٹی میں شدید زلزلہ آیاتھا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس میں کل کہا گیا کہ زلزلے سے ٹیلی کمیونیکیشن لائنیں ٹوٹ گئیں اور پہاڑی تودے گرے، جس سے شدید نقصان ہوا۔ سیچوان کے دارالحکومت چینگڈو میں جمعہ کے روز تقریباً 2.1 کروڑ لوگوں کو کووڈ قوانین کی وجہ سے گھروں میں رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔

چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز چینگدو سے 226 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ایک دور افتادہ پہاڑی علاقہ کے لوڈنگ شہر میں تھا۔ چینی نشریاتی ادارے نے سی سی ٹی وی کے مطابق کہا کہ زلزلے نے چینگڈو اور پڑوسی میگا سٹی چونگ کنگ میں عمارتیں ہلا کر رکھ دیں، سڑکوں میں رکاوٹ پیدا ہوگئی اور 10,000 سے زائد رہائشیوں کے گھروں میں ٹیلی کمیونیکیشن لائنیں ٹوٹ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: Earthquake in China چین کے سیچوان میں 6.8 شدت کا زلزلہ، 40 افراد ہلاک

سرکاری نشریاتی ادارے سی جی ٹی این کے مطابق 500 سے زائد امدادی کارکنوں کو زلزلے کے مرکز پر بھیجا گیا ہے جبکہ مزید کارکن لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکوں پر رکاوٹیں ہٹانے کا کام کر رہے ہیں۔ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ چینگڈو کے رہائشیوں کو اپنے فون پر زلزلے کی وارننگ ملنے کے بعد لوگوں کو خوف و ہراس کے عالم میں اپنے بلند و بالا اپارٹمنٹس سے باہر بھاگتے ہوئے دیکھنے کی اطلاد دی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.