ETV Bharat / international

China Military Drills Near Taiwan چین نے تائیوان کے قریب فوجی مشقیں کامیابی سے مکمل کرلی، فوج - چین کی پیپلز لبریشن آرمی

چین کی پیپلز لبریشن آرمی ہفتہ کے روز اعلان کیا تھا کہ چینی فوج 8 سے 10 اپریل تک تائیوان کے ارد گرد سمندر اور فضائی حدود میں مشقیں اور گشت کرے گی جو کہ تائیوان کی آزادی کی وکالت کرنے والوں کے لیے ایک انتباہ کا کام کرے گی۔

China declares it has successfully completed military drills Near Taiwan
چین نے تائیوان کے قریب فوجی مشقیں کامیابی سے مکمل کرلی، فوج
author img

By

Published : Apr 11, 2023, 3:32 PM IST

بیجنگ: چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان شی یی نے پیر کو کہا کہ چینی فوج نے تائیوان کے قریب حالیہ فوجی مشقوں اور گشت کے دوران طے شدہ تمام کاموں کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ شی نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ چینی فوج 8 سے 10 اپریل تک تائیوان کے ارد گرد سمندر اور فضائی حدود میں مشقیں اور گشت کرے گی، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ مشق جزیرے کی آزادی کی وکالت کرنے والوں کے لیے ایک انتباہ کا کام کرے گی جو ایک ضروری اقدامات ہوگا۔

چینی سوشل نیٹ ورک وی چیٹ پر جاری کیے گئے ایک بیان میں شی نے کہا کہ پی ایل اے کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے تائیوان جزیرے کے قریب گشت اور فوجی مشقوں کے دوران مقرر کردہ مختلف کاموں کو کامیابی سے انجام دیا۔ چینی فوج نے حقیقی جنگی حالات میں جنگی تیاری کا ایک جامع ٹریننگ کی۔ اتوار کو، ٹریننگ شروع ہونے کے ایک دن بعد، تائیوان کی مسلح افواج نے 70 چینی طیاروں کو رجسٹر کیا، جن میں سے 35 نے تائیوان اسٹریٹ کی نام نہاد درمیانی لکیر کو پار کرتے ہوئے جزیرے پر آرہے تھے اور تائیوان کے فضائی دفاعی شناختی زون میں داخل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ چین کی یہ مشقیں تائیوان کی صدر تسائی انگ وین کے امریکہ کے دورے سے واپس آنے کے ایک دن بعد شروع کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ چین، تائیوان کے حکام اور واشنگٹن کے درمیان سالوں سے جاری تعلقات کو ناراضی کی نگاہ سے دیکھتا ہے، بیجنگ 23 ملین کی آبادی والے تائیوان کو اپنی سرزمین کا اٹوٹ حصہ سمجھتا ہے تاہم 1949 میں چینی خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسے اپنی باقی زمینوں کے ساتھ دوبارہ جوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.