ETV Bharat / international

Veto New UN sanctions on North Korea: چین اور روس نے شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کے مسودے کو ویٹو کیا

author img

By

Published : May 27, 2022, 5:11 PM IST

اقوام متحدہ میں شمالی کوریا پر پابندی عائد کرنے کی امریکی قرارداد پر روس اور چین نے ویٹو کا استعمال کیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں علاقائی سلامتی اور تجارت پر بات چیت کے لیے جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد ہی شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی طرف تین بیلسٹک میزائل داغے۔ اس کے پیش نظر امریکا نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں مزید سخت کرنے کے لیے ایک قرارداد پیش کی تھی۔ Veto New UN sanctions on North Korea

China and Russia veto new UN sanctions on North Korea
چین اورروس نے شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کے مسودے کو ویٹو کیا

اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کی امریکہ کی کوششوں کو جمعرات کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب چین اور روس نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کے مسودے کو ویٹو کر دیا۔ Veto New UN sanctions on North Korea امریکی صدر جوبائیڈن نے حال ہی میں علاقائی سلامتی اور تجارت پر بات چیت کے لیے جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد ہی شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی طرف تین بیلسٹک میزائل داغے۔

اس کے پیش نظر امریکہ نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں مزید سخت کرنے کے لیے ایک قرارداد پیش کی، جس پر چین اور روس نے اپنے ویٹو پاور کے حق کا استعمال کیا۔ China and Russia veto new UN sanctions on North Korea مسودے کی ایک کاپی کے مطابق قرارداد میں شمالی کوریا پر 2006 میں اپنے پہلے میزائل تجربے کے بعد پابندیاں عائد کی گئی تھیں اور اس کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں پر پابندیاں مزید سخت کی گئی تھیں۔

اس کے علاوہ اس میں شمالی کوریا کی جانب سے معدنی ایندھن، معدنی تیل اور ان کی دیگر مصنوعات کے ساتھ ساتھ بٹومینس مواد، معدنی موم اور گھڑیوں کی برآمدات پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، نیز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تمام رکن ممالک پر شمالی کوریا سے ان مصنوعات کی درآمد پر پابندی لگانے کی بات کہی گئی ہے۔

اس قرارداد میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک پر تمباکو یا دیگر تمباکو کی مصنوعات کو براہ راست یا بالواسطہ شمالی کوریا بھیجنے پر پابندی لگانے اور شمالی کوریا سے ٹیکنالوجی سے متعلق خدمات حاصل نہیں کرنے کا بھی ذکر ہے۔ اس کے علاوہ مسودے میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق ممنوعہ اشیاء کو ضبط اور ٹھکانے لگانے کے مجاز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

North Korean Missile Test: شمالی کوریا کے ممکنہ میزائل تجربے کا جواب دینے کے لیے امریکہ تیار، جو بائیڈن

North Korea Missile Tests: شمالی کوریا نے رواں ماہ کا ساتواں میزائل تجربہ کیا

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر راضی نہیں ہوتی ہے تو امریکہ کو کچھ اور دیکھنا ہوگا۔ گرین فیلڈ نے کہاکہ ’’ہم چاہیں گے کہ سلامتی کونسل میں شامل تمام ممالک متحد ہو کر شمالی کوریا کے مسلسل بیلسٹک میزائل تجربات کے خلاف آواز بلند کریں اور اگر اس میں کوئی ہمارے ساتھ نہیں کھڑا ہے۔‘‘ اگر ایسا ہے تو ہم اپنے قریبی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کچھ اور ٹھوس اقدامات پر غور کریں گے جن میں شمالی کوریا کے خلاف کئی طرح کی پابندیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔"

گرین فیلڈ نے سخت الفاظ میں وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے اور اپنے اتحادیوں کے بہترین مفاد میں کام کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔ چین اور روس کا مؤقف ہے کہ ان اقدامات سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا اور امریکہ کی اس تجویز پر ویٹو کرنے کے سلسلے میں کہا کہ اس سے صورتحال مزید خراب ہو جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.