ETV Bharat / international

China Accuses US: امریکہ، ایشیا بحرالکاہل خطے کے ملکوں کو چین کے خلاف کرنے کی کوشش کر رہا ہے - چین امریکہ زبانی جنگ

چین کے وزیر دفاع وی پھینگھے Chinese defence minister Wei Fenghe نے کہا کہ امریکہ، ہند- بحرالکاہل Indo-Pacific میں اقوام متحدہ کے ساتھ کثیرالجہتی شراکت داری کی آڑ میں اپنے مفادات کو آگے بڑھا رہا ہے اور خطے کے ممالک کو بیجنگ کے خلاف کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

china accuses US of trying to hijack support in asia
امریکہ، ایشیا بحرالکاہل خطے کے ملکوں کو چین کے خلاف کرنے کی کوشش میں
author img

By

Published : Jun 12, 2022, 7:49 PM IST

بیجنگ: چین نے اتوار کو امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ ایشیا - بحرالکاہل Asia Pacific خطے کے ملکوں کو بیجنگ کے خلاف کرنے کے لئے ان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ خلیج ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق نے چین کے وزیر دفاع وی پھینگھے Chinese defence minister Wei Fenghe نے کہا کہ امریکہ، ہند- بحرالکاہل میں اقوام متحدہ کے ساتھ کثیرالجہتی شراکت داری کی آڑ میں اپنے مفادات کو آگے بڑھا رہا ہے۔ امریکہ دفاعی سکریٹری لائڈ آسٹن کے اس خطے میں کثیرالجہتی تعاون کی اپیل کا حوالہ دیتے ہوئے پھینگھے نے اسے چین کو حاشیے پر ڈالنے کی کوشش بتایا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو کثیرالجہتی کی آڑ میں اپنی خواہش دوسروں پر نہیں تھوپنی چاہئے یا دوسروں کو دھمکانا نہیں چاہئے۔ یہ حکمت عملی ہمارے علاقے کے ملکوں کی حمایت ہتھیانے اور ایک مخصوص ملک کو نشانہ بنانے کے لئے آزاد اور کھلے ہند بحرالکاہل کے نام پر ایک خاص چھوٹا گروپ بنانے کی کوشش ہے۔ یہ دوسروں کو روکنے اور انہیں گھیرنے کے لئے لڑائی اور ٹکراؤ پیدا کرنے کی حکمت عملی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں:

China India Conflicts: امریکہ، چین بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے، چینی وزیر دفاع

China on Sanctions: پابندیاں تنازعات کے خاتمے کا کوئی طریقہ نہیں، چینی وزیر دفاع

India China Tension: چین نے امریکی جنرل کے بیان کو آگ میں ایندھن ڈالنے کے مترادف قرار دیا

چین تیزی سے اپنی فوج کی جدید کاری کررہا ہے اور اس علاقے میں اپنے اثر اور منصوبوں کی توسیع کررہا ہے۔ اس نے حال ہی میں سولومن جزائر کے ساتھ ایک سکیورٹی معاہدے پر دستخط کئے ہیں اس سے کئی لوگوں کو ڈر ہے کہ بحرالکاہل خطے میں چین بحریہ اڈا بن سکتا ہے۔ پچھے ہفتے کمبوڈیا میں ایک بحریہ بندرگاہ توسیع پروجیکٹ کا افتتاح کیا گیا جس سے بیجنگ کو تھائی لینڈ کی خلیج میں پیر جمانے کا موقع مل سکتا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.