غزہ: غزہ میں آج بھی جنگ بندی جاری رہے گی۔ دونوں فریقین نے جنگ بندی میں مزید ایک دن کی توسیع پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ اس ضمن میں اسرائیل نے ایک بیان بھی جاری کیا ہے اور یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی میں توسیع کی بات کہی ہے۔
- جنگ بندی میں ایک دن کی توسیع:
اسرائیل کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی "یرغمالیوں کی رہائی کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے ثالثوں کی کوششوں کی روشنی میں، اور معاہدے کی شرائط کے تحت" جاری رہے گی۔ ایک الگ بیان میں حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی میں ساتویں روز کی توسیع کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جب دونوں فریقین غزہ سے اسرائیلیوں کی رہائی کی نئی فہرست پر متفق ہونے میں ناکام رہے تھے تب آخری گھنٹے تک، جنگ بندی میں توسیع کا امکان سوالیہ نشان بنا ہوا تھا۔
- جنگ بندی کے چھٹے دن یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی:
6 دنوں کی جنگ بندی کے دوران دونوں فریقوں نے خواتین اور بچوں کو رہا کیا ہے۔ واضح رہے حماس اب تک 97 یرغمالیوں کو رہا کر چکا ہے جن میں 73 اسرائیلی اور 24 غیر ملکی ہیں۔ وہیں، اسرائیل کی جیلوں سے ابھی تک 210 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی ثالث جنگ بندی میں توسیع کے لیے کام کر رہے تھے ۔ اسرائیل نے شروع ہی سے جنگجوؤں کے زیر حراست ہر 10 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی میں ایک دن کی توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ جنگ بندی، جمعرات کو ختم ہونے والی تھی، تاہم بین الاقوامی ثالثوں کے دباو کے چلتے جنگ بندی میں مزید ایک دن کی توسیع کی گئی ہے۔ اسرائیل نے غزہ پر حماس کی 16 سالہ حکمرانی کو ختم کرنے کی کوشش میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، لیکن اسے جنگ بندی میں توسیع اور جنوبی غزہ کو تباہ کن زمینی حملے سے بچانے کے لیے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ کا سامنا ہے۔
- اسرائیل نے عہد تمیمی سمیت مزید فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا:
اسرائیل نے غزہ میں اسلامی عسکریت پسند گروپ حماس کے ہاتھوں رہا کیے گئے 16 یرغمالیوں کے بدلے میں جمعرات کو علی الصبح فلسطینی قیدیوں کے ایک اور گروپ کو رہا کر دیا۔ کچھ فلسطینی اسیران کو لے کر ایک بس فجر سے پہلے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ پہنچی۔ رہائی پانے والوں میں سب سے نمایاں 22 سالہ فلسطینی کارکن عہد تمیمی بھی ہیں۔
عہد تمیمی 2017 میں ایک اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر میں مشہور ہوئی تھیں۔
اسرائیلی فوجیوں نے اسے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر "دہشت گردی پر اکسانے" کے الزام میں 6 نومبر کو مغربی کنارے سے گرفتار کیا تھا۔ تمیمی کی والدہ نے کہا تھا کہ تمیمی کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا۔
- فلسطینی امدادی گروپ کا کہنا ہے کہ سامان کے 21 ٹرک شمالی غزہ پہنچ گئے:
فلسطینی ہلال احمر امدادی گروپ نے کہا کہ بدھ کے روز 21 امدادی ٹرک شمالی غزہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ شمالی غزہ اسرائیل کی زمینی کارروائی کا مرکز رہا ہے۔ جنگ میں 6 دن کے وقفے کے دوران، امدادی گروپ نے کہا کہ 254 امدادی ٹرکوں کی مالیت کا کھانا کامیابی سے تقسیم کیا گیا ہے، جس میں خوراک، پانی، بیبی فارمولا اور کمبل شامل ہیں۔ ہلال احمر امدادی گروپ نے ٹرکوں کی سپلائی اور فورک لفٹ اتارنے والے ڈبوں کی ویڈیو ایکس پر شیئر کی ہے۔
- مذہبی رہنماوں نے امن کے لیے دعا کی:
بدھ کے روز مذہبی رہنماؤں نے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ پہن کر امن کی دعا کے لیے کفار عزا کے اسرائیلی کبوتز میں جمع ہوئے۔ اس موقع پر یہودی، عیسائی، مسلم اور دروز علما نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں امن کا مطالبہ کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ، "ہم سب نے امن کے لیے دعا کی، ہم سب نے اسیروں کی واپسی کے لیے دعا کی،" ربی ایلیزر ویس، چیف ربینٹ کونسل کے رکن نے کہا کہ "ہم سب نے جنگ کے خاتمے کے لیے دعا کی۔ مزید جنگ نہیں، صرف امن چاہیئے۔ کفار عزہ - 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں 20 سے زیادہ قصبوں اور دیہاتوں میں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے مقامات میں سے ایک ہے۔