ETV Bharat / international

Capitol Riots: ٹرمپ کے مواخذے کے لیے کافی ثبوت ہیں، تحقیقاتی کمیٹی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کا الزام عائد کیا جا سکتا ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس ٹرمپ کے مواخذے کے لیے کافی ثبوت ہیں۔ Enough evidence for Trump's Impeachment اس معاملے میں تقریباً 16 ماہ سے تفتیش جاری ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
author img

By

Published : Jun 13, 2022, 5:58 PM IST

واشنگٹن: امریکہ میں 6 جنوری 2021 کو کیپٹل ہل فسادات Capitol Riots کی تحقیقات کرنے والی امریکی پارلیمنٹ کی سلیکٹ کمیٹی نے کہا کہ 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کو الٹ کر اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بغاوت کی کوشش کی تھی، جسے ثابت کرنے کے لیے ان کے پاس کافی ثبوت ہیں۔ انہیں امریکی محکمہ انصاف کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ خلیج ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔Enough evidence for Trump's Impeachment

کمیٹی نے اس معاملے میں گزشتہ ہفتے اپنی پہلی عوامی سماعت کی تھی۔ اب اس ہفتے ہونے والی سماعت کے دوران اضافی ثبوتوں کا انکشاف کیا جائے گا۔ اس میں بتایا جائے گا کہ کس طرح سے ٹرمپ اپنے مشیروں کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر غلط معلومات پھیلانے میں مصروف رہے اور محکمہ انصاف پر اپنے جھوٹے دعوؤں کو قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیپٹل ہل حملہ: سابق صدر ٹرمپ کے حامی کو 41 ماہ قید کی سزا

کمیٹی کے ارکان نے عندیہ دیا کہ امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ اس پر فیصلہ کریں گے، جس کے بعد یہ طے ہوگا کہ ٹرمپ کے خلاف مزید مقدمہ چلایا جا سکتا ہے یا نہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.