نئی دہلی: بھارت نے آج کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے کینیڈا میں تشدد کے واقعات میں بھارتیہ حکومت کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مضحکہ خیز اور گھریلو سیاست سے متاثر قرار دیا۔وزارت خارجہ نے آج یہاں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے کینیڈا کے وزیر اعظم کی جانب سے پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان اور ان کے وزیر خارجہ کے بیان کو دیکھا ہے اور انہیں مسترد کرتے ہیں۔ کناڈا میں تشدد کی کسی بھی کاروائی میں بھارت کی حکومت کے ملوث ہونے کے الزامات مضحکہ خیز اور سیاسی تحریک یافتہ ہیں۔"
-
My statement on allegations surrounding the killing of Hardeep Singh Nijjar. pic.twitter.com/auIyj194A8
— Mélanie Joly (@melaniejoly) September 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">My statement on allegations surrounding the killing of Hardeep Singh Nijjar. pic.twitter.com/auIyj194A8
— Mélanie Joly (@melaniejoly) September 19, 2023My statement on allegations surrounding the killing of Hardeep Singh Nijjar. pic.twitter.com/auIyj194A8
— Mélanie Joly (@melaniejoly) September 19, 2023
وزارت خارجہ کے مطابق کینیڈائی وزیراعظم کی جانب سے بھارت کے وزیراعظم پر بھی ایسے ہی الزامات لگائے گئے تھے جنہیں یکسر مسترد کردیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم جمہوری سیاسی نظام کا حصہ ہیں جو قانون کی حکمرانی کے لیے مضبوط عزم کے ساتھ قائم ہے۔ اس طرح کے بے بنیاد الزامات سے ان خالصتانی دہشت گردوں اور انتہا پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی عکاسی ہوتی ہے جو کناڈا میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور بھارت کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے خطرہ ہیں۔ اس معاملے پر کینیڈا کی حکومت کا عدم اقدام ایک دیرینہ اور مسلسل تشویش رہا ہے۔"
-
Canadian High Commissioner to India, Cameron MacKay was summoned by the Ministry of External Affairs.
— ANI (@ANI) September 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
(Visuals below after his meeting in South Block as he was exiting) https://t.co/X0WkbuDnVT pic.twitter.com/mkcNysrqyg
">Canadian High Commissioner to India, Cameron MacKay was summoned by the Ministry of External Affairs.
— ANI (@ANI) September 19, 2023
(Visuals below after his meeting in South Block as he was exiting) https://t.co/X0WkbuDnVT pic.twitter.com/mkcNysrqygCanadian High Commissioner to India, Cameron MacKay was summoned by the Ministry of External Affairs.
— ANI (@ANI) September 19, 2023
(Visuals below after his meeting in South Block as he was exiting) https://t.co/X0WkbuDnVT pic.twitter.com/mkcNysrqyg
وزارت خارجہ نے کہا کہ کینیڈا کی سیاسی شخصیات کا کھلے عام ایسے عناصر سے اظہار ہمدردی گہری تشویش کا باعث ہے۔ کناڈا میں قتل، انسانی اسمگلنگ اور منظم جرائم سمیت بڑتھی غیر قانونی سرگرمیاں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ "ہم حکومت ہند کو اس طرح کی پیش رفت سے جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت کینیڈا پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین سے کام کرنے والے تمام بھارت مخالف عناصر کے خلاف فوری اور موثر قانونی کاروائی کرے۔"
واضح رہے کہ کینیڈا کی جانب سے اعلیٰ بھارتیہ سفارت کار کو ملک بدر کرنے کا معاملہ ان تحقیقات کے درمیان سامنے آیا ہے جسے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے قابل اعتماد الزامات قرار دیا تھا کہ بھارت کی حکومت کا کینیڈا میں ایک سکھ کارکن کے قتل سے تعلق ہوسکتا ہے۔ سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ ننجر کو 18 جون کو برٹش کولمبیا کے سُرے میں سکھ ثقافتی مرکز کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ٹروڈو نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے G-20 میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ قتل پر بات کی۔ ’’میں نے مودی سے کہا کہ بھارتیہ حکومت کی کوئی بھی مداخلت ناقابل قبول ہوگی اور تحقیقات میں تعاون کو کہا‘‘۔