ETV Bharat / international

British Soldiers Faint سخت گرمی کے سبب تین برطانوی فوجی پریڈ کے دوران بے ہوش ہوگئے

author img

By

Published : Jun 11, 2023, 4:14 PM IST

اونی یونیفارم اور ریچھ کی کھال کی ٹوپیاں پہنے کئی برطانوی فوجیوں نے برطانیہ میں شہزادہ پرنس ولیم کے سامنے سخت گرمی میں پریڈ ریہرسل کیا۔ اس دوران تین فوجی سخت گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔ ہفتے کے روز لندن میں درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچ گیا تھا۔

British soldiers feel the heat drop to ground in front of Prince William during parade
سخت گرمی کے سبب تین برطانوی فوجی پریڈ کے دوران بے ہوش ہوگئے

برطانیہ: کنگ چارلس سوم کی سرکاری سالگرہ سے قبل لندن میں پریڈ ریہرسل کے دوران کم از کم تین برطانوی شاہی محافظ سخت گرمی کی وجہ سے زمین پر گرگئے، کیونکہ درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچ گیا تھا۔ فوجیوں نے لندن کی 30 ڈگری سیلسیس گرمی میں اونی یونیفارم اور ریچھ کی کھال کی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں۔

  • 💂 At least three British royal guards collapsed during a parade rehearsal in London ahead of King Charles' official birthday as temperatures exceeded 88 degrees Fahrenheit pic.twitter.com/V0fLjROoD5

    — Reuters (@Reuters) June 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

شاہی محافظ جس فوجی پریڈ کے دوران بے ہوش ہوئے تھے اس پریڈ کو 'کرنل ریویو' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ تقریب ٹروپنگ دی کلر کی ریہرسل تھی۔ ٹروپنگ دی کلر ایک سالانہ فوجی پریڈ ہے جو ہر سال جون میں بادشاہ کی سرکاری سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوتی ہے۔ کنگ چارلس سوم 17 جون کو ہونے والی تقریبات کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

شہزادہ ولیم نے بعد میں اس پریڈ میں حصہ لینے والے ہر سپاہی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ بہت شکریہ، یہ سخت حالات تھے لیکن آپ سب نے بہت اچھا کام کیا۔ بعد ازاں پریڈ کی کئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اس طرح کے ایونٹ میں جو محنت اور تیاری ہوتی ہے اس کا سہرا تمام لوگوں کو جاتا ہے خاص طور پر آج کے حالات میں۔

  • Human rights and animal rights issues. Inspection? Maybe standing in direct sunlight and heat in mid June with a bearskin helmet and uniform is not a great idea. Horses had no shade either. Health and safety inspection would have been more appropriate.

    — Sharon Collins (@SharonC69063882) June 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس واقعہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس طرح کے واقعات پر اعتراض کیا۔ 30 ڈگری سیلسیس میں گارڈز کی پریڈ پر سوشل میڈیا صارفین نے تشویش کا اظہار کیا اور انسانی حقوق سے متعلق سوالات اٹھائے۔ بی بی سی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے جنوبی انگلینڈ کے گرم موسم کے حوالے سے الرٹ جاری بھی کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.