بیونس آئرس: برازیل کے صدر جیر بولسنارو نے تین بار کے عالمی فٹ بال چیمپئن پیلے کے اعزاز میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ یہ معلومات سی این این برازیل کی رپورٹ میں دی گئی ہے۔ لیجنڈری برازیلین فٹبالر پیلے جمعرات کو دیر رات 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی بیٹی کیلی ناسیمینٹو نے سوشل میڈیا پر ان کی موت کی اطلاع دی۔ پیلے کینسر سے نبرد آزما تھے۔ انہیں 29 نومبر کو ساؤ پالو کے البرٹ آئن سٹائن اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔Pele Death
دنیا میں فٹ بال کے بے تاج بادشاہ یا فٹ بال کے جادوگر کولن کینسر میں مبتلا تھے اور ان کے جسم کے بیشتر حصوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔ اس سے پہلے دن میں صدر بولسنارو نے پیلے کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر نے ٹویٹ کیا کہ فٹ بال کے اس عظیم کھلاڑی نے دنیا میں برازیل کو نئی بلندیوں پر پہنچا کر نام روشن کیا ہے۔ بولسنارو نے ٹویٹ کیا، "پیلے نے ہمیشہ فٹ بال کو ایک فن اور اپنی خوشی کے طور پر دیکھا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں:
Footballer Pele Passes Away برازیل کے اسٹار فٹبالر پیلے کا انتقال
Footballer Pele's Goal فٹبالر پیلے کے گول کے بارے میں خاص باتیں
خیال ر ہے کہ ستمبر 2021 میں پیلے کو کولن ٹیومر کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس سال میں انہیں تین ٹیومر اور مثانے کے انفیکشن کے علاج کے لیے دو بار اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ پیلے کو 30 نومبر کو دل کے مسائل سمیت جسم میں سوجن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بعد میں بتایا گیا کہ پیلے کو کیموتھراپی دی گئی جس کے کوئی تسلی بخش نتائج نہیں ملے۔
پیلے کو پہلے بھی کئی بار چیک اپ کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ حال ہی میں قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے آغاز پر پیلے نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔ انہوں نے حمایت کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔ (یو این آئی)