ETV Bharat / international

Blast in Kabul: کابل کی مسجد میں دھماکہ، کم از کم دس افراد ہلاک - کابل مسجد دھماکے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق

افغانستان کے مغربی کابل میں واقع خلیفہ صاحب مسجد میں جمعہ کے روز زوردار دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔ Explosion at a mosque in Kabul

کابل کی مسجد میں دھماکہ، کم از کم 10 افراد ہلاک

author img

By

Published : Apr 30, 2022, 8:36 AM IST

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں جمعے کو ہونے والے زوردار دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے نائب ترجمان بسم اللہ حبیب نے بتایا کہ 'دھماکہ دوپہر دو بجے کے قریب مغربی کابل میں واقع خلیفہ صاحب مسجد میں ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق مسجد میں نماز کے دوران زور دار دھماکہ ہوا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد لوگوں کو ایمبولینسوں میں لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ دھماکہ بہت زوردار تھا۔ blast in kabul sunni mosque

وزارت داخلہ کے ترجمان محمد نفی طاقور نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور کہا کہ 'سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'فوری طور پر دھماکے کا ذریعہ معلوم نہیں ہوسکا ہے اور ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ مسجد کے اطراف کی عمارتیں ہِل اٹھیں۔ زخمیوں کو وسطی کابل کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ Powerful explosion at Kabul mosque kills at least 10 people

حالیہ ہفتوں میں کئی افغان شہری دھماکوں میں مارے گئے ہیں، جن میں سے کچھ کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کی ہے۔ کئی حملوں میں شیعہ مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، حالانکہ سنی مساجد پر بھی حملے کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ جمعرات کو شمالی شہر مزار شریف میں دو مسافر وین میں بم دھماکے سے کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔ جب کہ گزشتہ جمعہ کو قندوز شہر میں نماز جمعہ کے دوران سنی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 33 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.