ETV Bharat / international

US Plane Fire امریکن ایئرلائنز کے طیارے کی آگ لگنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ

امریکن ایئرلائنز کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے بعد انجن میں آگ لگ گئی، جس کے سبب طیارے کی ہنگامی اور محفوظ لینڈنگ کرائی گئی۔

bird strike sparks plane engine fire shortly after takeoff
مریکن ایئرلائنز کے طیارے میں آگ لگنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ
author img

By

Published : Apr 24, 2023, 4:01 PM IST

کولمبس: اوہائیو ایئرپورٹ پر اتوار کو ایک بڑا حادثہ پیش آنے سے اس وقت بچ گیا جب ایک طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد پرندہ سے ٹکرا گیا اور طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔ جس کے سبب پائلٹ نے طیارے کی ہنگامی اور محفوظ لینڈنگ کی اس کے بعد فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا اور اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں طیارے کو کولمبس کے جان گلین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واپس آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ طیارے کے دائیں انجن سے آگ کے شعلے اور دھواں نکلتا ہوا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

سی این این کے مطابق بوئنگ 737 فلائٹ 1958 کولمبس سے فینکس کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ اس کے کچھ دیر بعد طیارے کے پائلٹ نے پرندے کے ٹکرانے کی اطلاع دی۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے کہا کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا، کوئی زخمی نہیں ہوا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ طیارے میں کتنے مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔ایئر لائن نے کہا کہ طیارے کو دیکھ بھال کے لیے سروس سے ہٹا دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ یہ سہولت معمول کے مطابق چل رہی تھی اور آگ لگنے کی وجہ سے کچھ پروازوں میں معمولی تاخیر ہوئی۔ اس سے قبل 7 مارچ کو نیویارک میں طیارے کے حادثے میں ہندوستانی نژاد خاتون کی موت ہوگئی تھی جب کہ دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ طیارے نے نیویارک کے ریپبلک ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.