ETV Bharat / international

SCO Meet In Goa بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے جمعرات کو ہندوستان روانہ ہوں گے

بلاول بھٹو ہندوستان میں دورے کے دوران سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے، بتا دیں کہ یہ ایس سی او اجلاس گوا میں 4 مئی کو منعقد ہوگا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 3, 2023, 4:53 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے کل ہندوستان روانہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کل شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے ہندوستان روانہ ہوں گے، ذرائع نے بتایا کہ وہ کل دوپہر خصوصی طیارے پر اسلام آباد سے ہندوستان کے شہر گوا جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکریٹری خارجہ اسد مجید خان، ترجمان دفتر خارجہ اور وزارت خارجہ کے حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹوایس سی اواجلاس کےبعد 5 مئی کو وطن واپس آئیں۔

یاد رہے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے دورہ ہند کے حوالے سے بتایا تھا کہ بلاول زرداری ہندوستان میں دورے کے دوران سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے ، ایس سی او اجلاس آئندہ ماہ ہندوستانی شہر گوا میں منعقد ہوگا، ہندوستانی وزیر خارجہ ایس سی او سمٹ کیلئے تمام ممبر ممالک کو دعوت دی تھی۔ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم سے دیرینہ وابستگی کے باعث اجلاسوں میں شرکت کرتا ہے، تنظیم کا موسمیاتی تحفظ بارے چوتھا وزارتی اجلاس نئی دہلی میں آن لائن منعقد ہوا۔ اس سے قبل پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 4 اور 5 مئی کو گوا میں ہونے والی ایس سی او کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ 2011 میں حنا ربانی کھر کے بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ بھارت ہوگا۔ کھر اس وقت وزیر مملکت برائے امور خارجہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Bilawal Bhutto To Visit India پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت آئیں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.