ETV Bharat / international

Bilawal Bhutto Slams India: نوپور شرما کو گرفتاری سے تحفظ ملنا بھارت کی اسلام دشمنی کا مظہر، بلاول بھٹو

author img

By

Published : Aug 13, 2022, 4:05 PM IST

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری Bilawal Bhutto نے بھارت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت معاملے میں بی جے پی کی سابق ترجمان نوپورشرما کو گرفتار نہ کرنا دراصل بھارت کی نہ صرف پاکستان سے بلکہ اسلام سے بھی نفرت کو ظاہر کرتا ہے۔ Bilawal Bhutto Slams India

Pakistan Foreign Minister Bilawal Bhutto Zardari
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری Bilawal Bhutto نے جمعہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق ترجمان نوپور شرما کو توہین رسالت کے معاملے میں گرفتار ہونے سے تحفظ فراہم کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بی جے پی کے سابق ترجمان کو گرفتار نہ کرنے کا یہ فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ اسلام سے بھی نفرت رکھتا ہے۔ Bilawal Bhutto Slams India

انہوں نے کہا کہ بی جے پی بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت اور دہشت گردی کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "ہمارا بھارت کی سپریم کورٹ پر کم سے کم اثر و رسوخ ہے، تاہم، ہمارا کام یہ ہے کہ ہم اس معاملے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھائیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ چاہے وہ او آئی سی کا فورم ہو یا اقوام متحدہ کا فورم ہماری کوشش ہے کہ ہم اس طرح کے مسائل کو ان میں اٹھاتے رہیں اور ہم نے اس مسئلہ کو وہاں اٹھایا بھی ہے۔ پاکستان کے جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ یہ صرف پاکستان کے دشمن نہیں ہیں، دراصل یہ وہ لوگ ہیں جو اسلام کے دشمن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Derogatory Remarks Row: سپریم کورٹ کا نوپور شرما کے خلاف درج تمام مقدمات دہلی منتقل کرنے کا حکم

MEA to Pak over Reaction on Prophet Controversy: 'پاکستان کو اپنے اقلیتی مسائل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے'

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بدھ کو بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کے خلاف پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کرنے پر ملک کے مختلف ریاستوں میں درج تمام ایف آئی آر کو دہلی پولیس کو منتقل کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت عظمیٰ نے انہیں ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی آزادی بھی دی اور مغربی بنگال حکومت کی طرف سے عدالت کی نگرانی میں ایس آئی ٹی کی جانچ کے لیے دائر درخواست پر غور کرنے سے بھی انکار کر دیا۔

اس سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے الزام لگایا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مذہبی آزادی کو کچل رہے ہیں۔ شہباز شریف نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا تھا کہ بی جے پی کے ترجمان کی طرف سے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ پر نفرت انگیز حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مودی حکومت جان بوجھ کر ملک میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز اور نفرت انگیز پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ تاہم بھارت نے پاکستانی وزیر اعظم کے بیان پر سخت اعتراض کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.