ETV Bharat / international

Key Non NATO Ally: جو بائیڈن اہم غیر نیٹو اتحادی کے طور پر افغانستان کی موجودہ حیثیت منسوخ کریں گے - افغانستان کی خبر

سال 2012 میں اس وقت کی امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے افغانستان کو ایک اہم غیر نیٹو اتحادی Key Non NATO Ally قرار دیا تھا جس سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور اقتصادی تعلقات برقرار رکھنے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔

Biden
جو بائیڈن
author img

By

Published : Jul 7, 2022, 9:39 PM IST

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی کانگریس کو لکھے ایک خط میں کہا کہ وہ ایک اہم غیر نیٹو اتحادی Key Non NATO Ally کے طور پر افغانستان کی موجودہ حیثیت کو ختم کر یں گے۔ ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کو لکھے گئے خط میں بائیڈن نے کہا ’’1961 کے فارن اسسٹنس ایکٹ کے سیکشن 517 کی ترمیم ( 22 یو سی 2321 کے) کے مطابق، میں افغانستان کے اسٹیٹس کو منسوخ کرنے کے اپنے ارادے کا اظہار کر رہا ہوں‘‘۔

سال 2012 میں اس وقت کی امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے افغانستان کو ایک اہم غیر نیٹو اتحادی قرار دیا تھا جس سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور اقتصادی تعلقات برقرار رکھنے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔ افغانستان کے بارے میں تازہ ترین فیصلے کے ساتھ، امریکہ کے 18 بڑے غیر نیٹو اتحادیوں میں اب ارجنٹینا، آسٹریلیا، بحرین، برازیل، کولمبیا، مصر، اسرائیل، جاپان، اردن، کویت، مراکش، نیوزی لینڈ، پاکستان، فلپائن، قطر، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور تیونس ہوں گے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.