ETV Bharat / international

Biden in Poland بائیڈن نے امریکہ اور پولینڈ کے تعلقات کو سراہا - پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا

بائیڈن نے پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ کو پولینڈ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عہد کیا کہ ان کا ملک اور اس کے اتحادی یوکرین کی حمایت کرتے نہیں تھکیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 22, 2023, 11:57 AM IST

وارسا: امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو اہم قرار دیا اور یوکرین کے باشندوں کو اپنے ملک میں خوش آمدید کرنے کے لیے پولینڈ کے عوام کی تعریف کی۔ وائٹ ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق بائیڈن نے پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ کو پولینڈ کی ضرورت ہے، جس طرح پولینڈ کو امریکہ کی ضرورت ہے۔ پولینڈ پریس ایجنسی کے مطابق ڈوڈا نے کہا کہ بائیڈن کا دورہ ایک اہم سیکورٹی کا اشارہ ہے۔

بائیڈن نے عہد کیا کہ ان کا ملک اور اس کے اتحادی یوکرین کی حمایت کرتے نہیں تھکیں گے اور نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کی اجتماعی سلامتی کے لیے امریکہ کے عزم پر زور دیا، جبکہ ڈوڈا نے یورپی ممالک اور نیٹو پر یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی پر زوردیا۔بائیڈن کیف کے اچانک دورے کے بعد پیر کو پولینڈ پہنچے۔ ایک سال سے بھی کم عرصے میں یہ ان کا دوسرا دورہ تھا۔ وہ بدھ کو یہاں منعقد ہونے والی بخارسٹ نائن چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کیف کے اپنے اچانک دورے کے ایک دن بعد بائیڈن نے پڑوسی ملک پولینڈ میں خطاب کرتے ہوئے گزشتہ ایک سال کے دوران یورپ کے اتحادیوں کی تعریف کی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کو واضح پیغام دیا کہ 'نیٹو کو تقسیم نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے جنگ زدہ ملک یوکرین کا دورہ کیا۔ یہ دورہ کافی سرخیوں میں رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Joe Biden Ukraine Visit امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین دورے کو کیسے خفیہ رکھا

یواین آئی/ژنہوا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.