ETV Bharat / international

Russian War Crimes امریکہ روسی فوج کے جنگی جرائم کے ثبوت بین الاقوامی عدالت میں پیش کرے گا - یوکرین میں روسی فوج کے جنگی جرائم

امریکی صدر جو بائڈن نے یوکرین میں روسی فوج کے جنگی جرائم کے شواہد کو بین الاقوامی عدالت میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 28, 2023, 10:56 PM IST

واشنگٹن: امریکہ کے صدر جو بائڈن نے یوکرین میں روسی فوج کے جنگی جرائم سے متعلق جاری تحقیقی کاروائی کے ساتھ تعاون کے لئے موضوع سے متعلق شواہد کو بین الاقوامی عدالت میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکہ سینٹ کی عدالتی کمیٹی کے سربراہ ڈِک ڈربن اور کمیٹی کے تجربہ کار رکن لنڈسی گراہم نے بائیڈن کی طرف سے شواہد کو بین الاقوامی عدالت میں بھیجنے کی منظوری دئیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

سینیٹرز نے جاری کردہ بیان میں بائیڈن کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا اور کہا ہے کہ امریکہ یوکرین میں کئے گئے ان خوفناک جرائم پر خاموشی اختیار نہیں کرے گا۔ دوسری طرف وائٹ ہاوس سے نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے امریکہ قومی سلامتی کونسل کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے روس کے جنگی جرائم کے شواہد جمع کرنے میں یوکرین اٹارنی دفتر کی مدد کے لئے بین الاقوامی اٹارنیوں پر مشتمل ایک ٹیم یوکرین روانہ کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ بین الاقوامی عدالت نے یوکرین میں جنگی جرائم سے متعلق جاری تحقیقات کے دائرہ کار میں پوتن اور روس کی کمیشنر برائے حقوقِ اطفال ماریہ الیکسونا لوواوا۔بیلووا کی گرفتاری کا فیصلہ جاری کیا تھا۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بین الاقوامی عدالت کے فیصلے سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ روس، بعض دیگر ممالک کی طرح، اس عدالت کے اختیار کو تسلیم نہیں کرتا۔ اس وجہ سے اس نوعیت کا کوئی بھی فیصلہ آئین کی رُو سے روس فیڈریشن کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.