ETV Bharat / international

Biden At G20 Summit After Oil Cuts جی ٹوئنٹی اجلاس میں بائیڈن کا سعودی ولی عہد سے ملاقات کا ارادہ نہیں - امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ جوبائیڈن نے امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات کا دوبارہ جائزہ لیا ہے اور اس میں کسی فوری تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ صدر جوبائیڈن فوری طور پر کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے، وہ باضابطہ طریقہ کار اور حکمت عملی کے ساتھ کوئی فیصلہ لیں گے اور وہ دونوں جماعتوں کے اراکین سے مشورہ بھی کریں گے۔ Biden At G20 Summit After Oil Cuts

Biden
بائیڈن
author img

By

Published : Oct 17, 2022, 10:26 PM IST

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے جی 20 سربراہی اجلاس میں جوبائیڈن کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے امکان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی پر سعودی عرب کو جواب دینے کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن باضابطہ طریقہ کار اپنائیں گے جس میں امریکی سیکیورٹی امداد میں تبدیلیاں بھی زیرغور ہیں۔ Biden At G20 Summit After Oil Cuts

سی این این سے بات کرتے ہوئے جیک سلیوان نے کہا کہ جوبائیڈن نے امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات کا دوبارہ جائزہ لیا ہے اور اس میں کسی فوری تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’صدر جوبائیڈن فوری طور پر کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے، وہ باضابطہ طریقہ کار اور حکمت عملی کے ساتھ کوئی فیصلہ لیں گے اور وہ دونوں جماعتوں کے اراکین سے مشورہ بھی کریں گے۔

اوپیک پلس کی تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے ایک روز بعد جوبائیڈن نے پیداوار میں کٹوتیوں کی حمایت میں روس کا ساتھ دینے پر سعودی عرب کو نتائج کا سامنا کرنے سے متنبہ کیا تھا۔ اوپیک پلس ممالک کا یہ اقدام یوکرین میں روس کی جنگ کے جواب میں روسی تیل کی برآمدات پر پابندیوں کے مغربی ممالک کے منصوبوں کو کمزور کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: OPEC Cut Oil Production اوپیک کا تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ، امریکا سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا دوبارہ جائزہ لے گا

سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ سینیٹر باب مینینڈیز نے اوپیک پلس ممالک کے اس اقدام کے بعد سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں کی بیشتر فروخت روکنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ’بائیڈن کے پاس سعودی عرب کے لیے سیکیورٹی امداد سے متعلق ہماری حکمت عملی میں تبدیلی کا اختیار موجود ہے لیکن میں صدر کے کسی فیصلے سے قبل کچھ نہیں کہوں گا‘۔انہوں نے کہا کہ ’میں صرف یہ کہنا چاہوں گا کہ فوری طور پر کوئی امکان نہیں ہے، جو بائیڈن کے پاس فی الحال کانگریس سے مشورہ کرنے کا وقت موجود ہے‘۔

جیک سلیوان نے کہا کہ جوبائیڈن کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے آئندہ ماہ انڈونیشیا میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ روس کی جانب سے چھوٹے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار کے استعمال یا بحیرہ اسود میں دھماکے کو بڑے بم سے کم سنگین تصور کرنے کے حوالے سے جو بائیڈن کی رائے پر سوال کے جواب میں جیک سلیوان نے کہا کہ اس طرح کے امتیازات خطرناک ہیں اور صدر جوبائیڈن ایسا نہیں کریں گے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.