ETV Bharat / international

Turkey Syria Earthquake بنگلہ دیش نے ہنگامی امدادی سامان کے ساتھ خصوصی امدادی ٹیم شام بھیجی - بنگلہ دیش نے امدادی ٹیم شام بھیجی

وزیر اعظم شیخ حسینہ نے 6 فروری کو ترکی اور شام میں آنے والے مہلک زلزلے کے پیش نظر امدادی سامان کے ساتھ خصوصی طیارہ شام بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔ ہولناک زلزلے کے باعث مکانات اور عمارتیں منہدم ہونے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔

Turkey Syria Earthquake
Turkey Syria Earthquake
author img

By

Published : Feb 12, 2023, 7:06 AM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی حکومت کی جانب سے شام کے زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے شام کے دارالحکومت دمشق کے لیے مقامی وقت کے مطابق رات 10.30 بجے خصوصی پرواز C-130J کے ذریعے بنگلہ دیش بنگا بندھو ہوائی اڈے، ڈھاکہ سے روانہ ہوئی۔ بنگلہ دیشی فضائیہ کے 17 ارکان پر مشتمل ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان اور ضروری ادویات خصوصی پرواز کے ذریعے بھیجی گئیں۔ 11 ٹن انسانی امداد، بشمول خشک کیک (1,110 کلوگرام)، بسکٹ (556 کلوگرام)، ادویات (930 کلوگرام)، کمبل (1,380 کلوگرام)، خیمے (4,423 کلوگرام) اور سردیوں کے کپڑے اور سویٹر (1,390 کلوگرام)۔ خصوصی طیارہ 13 فروری 2023 کو امدادی سامان شامی مقامی اتھارٹی کے حوالے کرنے کے بعد ڈھاکہ واپس آئے گا۔

اس سے قبل 8 فروری 2023 کو بنگلہ دیش کی فضائیہ نے اسی طرح کا ایک خصوصی طیارہ امدادی سامان، دو طبی ٹیموں اور کل 61 ارکان پر مشتمل ریسکیو ٹیم کے ساتھ ترکی بھیجا تھا۔ یہ ٹیم امدادی کارروائیوں کے علاوہ ترکی کی قومی امدادی سرگرمیوں میں بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔ بنگلہ دیش کے صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے شام کے صدر، وزیر خارجہ اور شام کے متاثرین کے لیے الگ الگ تعزیتی پیغامات جاری کیے ہیں۔ بنگلہ دیش کی حکومت نے اپنے تعزیتی پیغامات میں زلزلہ متاثرین اور زخمیوں کے لیے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس مشکل وقت میں شام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے کی بات کی گئی۔ اسی طرح کا تعزیتی پیغام ترک حکومت اور متاثرین کے لیے بھی جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں:Turkey Syria Earthquake ہلاکتوں کی تعداد بائیس ہزار سے تجاوز، پانچویں دن بھی ریسکیو آریشن جاری

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.