ETV Bharat / international

Bangladesh PM Arrives in India بنگلہ دیش کی وزیراعظم بھارت کے چار روزہ دورے پر دہلی پہنچیں

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 4:06 PM IST

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ بھارت کے چار روزہ دورے پر دہلی پہنچ گئیں۔ اس دورے کے دوران بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان سات معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

Bangladesh PM Sheikh Hasina arrives in India on 4-day visit
بنگلہ دیش کی وزیراعظم بھارت کے چار روزہ دورے پر دہلی پہنچیں

نئی دہلی: بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ پیر کو چار روزہ دورے پر دہلی پہنچیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مجموعی تعلقات کو مزید وسعت دی جاسکے۔ حسینہ منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت کریں گی، جس کے بعد دونوں فریقین دفاع، تجارت اور پانی کی تقسیم کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات کا خاکہ پیش کرنے کا امکان ہے۔

اپنے دورے کے دوران بنگلہ دیشی وزیر اعظم صدر دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات کریں گی۔ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کریں گی۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نئی دہلی کے دورے کے دوران وزیر اعظم حسینہ سے ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات 2021 میں 50 برس مکمل کرنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔

نئی دہلی پہنچنے پر بنگلہ دیش کی وزیراعظم کا ہوائی اڈے پر مرکزی وزیر درشنا جردوش نے استقبال کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کیا، "بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا نئی دہلی پہنچنے پر وزیر مملکت برائے ریلوے اور ٹیکسٹائل درشنا جردوش نے پرتپاک استقبال کیا۔اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Sheikh Hasina on Rohingya Migrants بنگلہ دیش میں روہنگیا باشندوں کی موجودگی ہماری حکومت کے لیے چیلنج، شیخ حسینہ

جمعرات کو بنگلہ دیش کے وزیر اعظم راجستھان کے اجمیر میں صوفی بزرگ معین الدین چشتی کی درگاہ پر جائیں گے۔ شیخ حسینہ کے وفد میں وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن، وزیر تجارت ٹیپو منشی، وزیر ریلوے محمد نور الاسلام سوزان، جنگ آزادی کے وزیر اے کے ایم مزمل حق اور وزیراعظم کے اقتصادی امور کے مشیر اے کے ایم رحمان شامل ہیں۔ دونوں ممالک کے اہم ایجنڈے کے سرفہرست مسائل دفاعی تعاون کو اپ گریڈ کرنا، علاقائی رابطوں کے اقدامات کو وسعت دینا اور جنوبی ایشیا میں استحکام کا قیام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.