ETV Bharat / international

Bangladesh Election بنگلہ دیش میں اگلے انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے، حسینہ - بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ

شیخ حسینہ نے کہا کہ بنگلہ دیش کا الیکشن کمیشن خودمختار ہے اور اگلا انتخابات آئین کے مطابق ہی منعقد کیے جائیں گے۔Sheikh Hasina On Next Election

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 4, 2023, 10:01 PM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بدھ کو برطانوی آل پارٹی پارلیمانی گروپ کے چار ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ کے دوران کہا کہ ملک میں اگلے انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے۔ وزیر اعظم آفس (پی ایم او) میں میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں وزیر اعظم کے پریس سیکرٹری احسان الکریم نے کہا، اگلے انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے۔'PM Says Bangladesh Next election to be held as per Constitution

دریں اثناء چار برطانوی ارکان پارلیمنٹ روشن آرا علی، جوناتھن رینالڈز، محمد یاسین اور ٹام ہنٹ نے وزیراعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی۔ پریس سیکرٹری کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش کا الیکشن کمیشن خودمختار ہے۔

انہوں نے برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے کہا، "ہم آپ کی ویسٹ منسٹر طرز کی جمہوریت کی پیروی کرتے ہیں۔ اگر انتخابی مشاہدین آتے ہیں تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے برطانیہ کے تاجروں پر زور دیا کہ وہ بنگلہ دیش میں 100 اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں برطانیہ کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بنگلہ دیش میں بنیادی ڈھانچے کی بے مثال ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس ترقی پر وزیر اعظم شیخ حسینہ کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: Sheikh Hasina Japan Visit شیخ حسینہ کا دورۂ جاپان ملتوی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.