ETV Bharat / international

Australia Announces Public Holiday on sep 22 ملکہ الزبتھ کی موت پر آسٹریلیا میں 22 ستمبر کو عام تعطیل

author img

By

Published : Sep 11, 2022, 8:56 PM IST

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البنیز نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر کہا کہ 22 ستمبر کو ملکہ الزبتھ کے قومی یوم سوگ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ Australia Announces Public Holiday On sep 22

Etv Bharat
Etv Bharat

کینبرا: آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البنیز نے 22 ستمبر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی یاد میں قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ البنیز نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر کہا کہ "22 ستمبر کو ملکہ کے قومی یوم سوگ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔' شاہی خاندان نے ہفتے کو کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین 19 ستمبر کو ویسٹ منسٹر ایبی میں کی جائے گی، جس میں برطانوی شاہی خاندان اور غیر ملکی معززین نے شرکت کریں گے۔ آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق البنیز آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔Australia Announces Public Holiday On sep 22

آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے ہفتے کو کینبرا میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ملکہ الزبتھ دوم کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ جمعرات کی شام بکنگھم پیلس نے اعلان کیا کہ 70 سال سے زائد عرصے تک برطانیہ پر حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم اسکاٹ لینڈ کے بالمورل پیلس میں 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ اس کا بڑا بیٹا چارلس سوم فوراً ہی برطانیہ کا نیا بادشاہ بن گیا۔ سرکاری تقریب ہفتے کو لندن کے سینٹ جیمز پیلس میں ہوئی جس میں چارلس کو برطانیہ کا نیا بادشاہ قرار دینے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

دوسری جانب حکومت ہند نے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر آج ملک بھر میں سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ سوگ کے دن ملک بھر میں ان تمام عمارتوں پر قومی پرچم نصف سرنگوں رہے گا جہاں قومی پرچم باقاعدگی سے لہرایا جاتا ہے اور اس دن کوئی سرکاری تفریحی سرگرمیاں منعقد نہیں کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Mourning for Queen Elizabeth II ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر ملک بھر میں سوگ کا اعلان

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.