ETV Bharat / international

Doctors Without Borders سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کی ٹیم پر حملہ

ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز ایک عالمی امدادی تنظیم ہے جو مختلف علاقوں میں ہاسپٹلز میں خدمات انجام دیتی ہیں۔

خرطوم میں ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کی ٹیم پر حملہ

author img

By

Published : Jul 22, 2023, 3:48 PM IST

خرطوم: عالمی امدادی تنظیم ’’ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز‘‘ نے واضح کیا ہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں اس کی ٹیم پر حملہ کردیا گیا۔ مسلح افراد کے گروہ نے ٹیم کے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی گاڑی بھی لے اڑے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق تنظیم ’’ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز‘‘ نے ٹویٹر پلیٹ فارم پر واضح کیا کہ اس کے 18 ارکان کی ایک ٹیم پر جمعرات کو مسلح افراد کے ایک گروپ نے پرتشدد حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے ٹیم کے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں کوڑے مارے۔ تنظیم نے مزید کہا کہ انہوں نے ہمارے ایک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس کی جان کو اب خطرہ ہے۔ حملہ آوروں نے ٹیم کی ایک کار بھی چوری کرلی۔ تنظیم نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹیم تنظیم کے گوداموں سے طبی سامان خرطوم میں ترکیہ کے ہسپتال لے جا رہی تھی۔

مزید پڑھیں: کورونا وبا میں ڈاکٹروں کی خدمات

تنظیم کے بیان کے مطابق ٹیم کو ہسپتال سے 700 میٹر کے فاصلے پر روکا گیا۔ یہ ہسپتال غیر سرکاری تنظیم کے تعاون سے جنوبی خرطوم میں چلایا جا رہا ہے اور یہ شہر میں صرف دو آپریٹنگ ہسپتالوں میں سے ایک ہے۔ ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے خبردار کیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں اس ترک ہسپتال میں ہماری موجودگی جاری نہیں رہ سکتی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سوڈان میں فوج اور سریع الحرکت فورس کے درمیان لڑائی چوتھے مہینے میں داخل ہو چکی ہے۔ یہ لڑائی 15 اپریل کو شروع ہوئی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.