ETV Bharat / international

Pakistan Attack پاکستان میں سیکیورٹی قافلے پر حملہ، متعدد ​​زخمی

author img

By

Published : May 28, 2023, 10:44 AM IST

پاکستان کے خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ہوا ہے جس میں کم از کم 22 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ وہیں علاقے میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ Attack on security Convoy in Pakistan

پاکستان میں سیکیورٹی قافلے پر حملہ، متعدد ​​زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان میں خیبرپختونخوا کے چہکان علاقے میں ہفتہ کو موٹر سائیکل پر سوار ایک خودکش حملہ آور نے سیکورٹی فورس کے قافلے کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 22 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’’اطلاعات کے مطابق مذکورہ دھماکہ ایک خودکش حملہ تھا جس میں موٹر سائیکل پر سوار ایک نامعلوم خودکش بمبار نے سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس خودکش دھماکے میں کم از کم 22 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔‘‘ فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قافلہ جنوبی وزیرستان کے علاقے منجا جا رہا تھا کہ جس پر حملہ ہوا۔ خودکش حملے کے بعد علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ "زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈیرہ اسماعیل خان کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔" پولیس ذرائع کے مطابق قافلے پر وانا پٹرول پمپ کے قریب حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور پیچھے سے آیا اور قافلے میں شامل چوتھی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خودکش حملہ آور پٹرول پمپ پر سکیورٹی فورسز کے قافلے کا انتظار کر رہا تھا جو کہ پٹرول پمپ حملے کی جگہ سے تقریباً 400 میٹر دور تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Firing in Khyber Pakhtunkhwa شمال مغربی پاکستان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ میں تین پولیس اہلکار زخمی

حملے کے فوراً بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عبدالرؤف بابر قیصرانی کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ جائے واقع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ زخمی سیکیورٹی اہلکاروں میں حوالدار تنویر، حوالدار ذوالفقار، لانس نائیک مصطفی، سپاہی حنیف، سپاہی نواز، نائیک لیاقت، لانس نائیک فراز، نائیک شاہد، سپاہی سکندر، میر جعفر، امیر اصغر، نائیک اظہر، نائیک موسیٰ، سپاہی فدا حسین، کانسٹیبل صاحب کمال، کانسٹیبل کامران، کانسٹیبل تنظیم، کانسٹیبل عارف، باسط علی، سلیم، نائی وسیم اور ڈرائیور کانسٹیبل منیب شامل ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.