ETV Bharat / international

Attack on Pakistani Embassy in Kabul کابل میں پاکستانی کے سفارت خانے پر حملہ - Pakistan Condemns attack on Kabul Embassy

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں ایک سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہو گیا ہے۔ حکومت پاکستان نے اس حملے اور ناظم الامور کو نشانہ بنانے کی کوشش کی شدید مذمت کی۔ Pakistan Condemns attack on Kabul Embassy

کابل میں پاکستانی کے سفارت خانے پر حملہ
کابل میں پاکستانی کے سفارت خانے پر حملہ
author img

By

Published : Dec 3, 2022, 9:12 AM IST

Updated : Dec 3, 2022, 9:18 AM IST

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی کے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے کمپاؤنڈ پر آج حملہ ہوا، جس میں مشن کے سربراہ عبید الرحمٰن نظامانی کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم وہ محفوظ ہیں جب کہ ایک سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہو گیا۔ بیان میں بتایا گیا کہ مشن کے سربراہ محفوظ ہیں، تاہم ایک پاکستانی سکیورٹی گارڈ سپاہی اسرار محمد ناظم الامور کی حفاظت کرتے ہوئے شدید زخمی ہیں۔ Gunmen attack Pakistan Embassy in Kabul

حکومت پاکستان کی جانب سے کابل میں سفارت خانے پر حملے اور ناظم الامور کو نشانہ بنانے کی کوشش کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ افغان حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان میں عبوری حکومت فوری طور پر حملے کی جامع تحقیقات کرکے مجرموں کو گرفتار کرے اور ان کے خلاف کارروائی کرے۔ دفتر خارجہ نے بتایا کہ افغانستان میں پاکستانی سفارتی عملے کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Explosion in Kabul Mosque کابل کی مسجد میں دھماکے سے سات افراد زخمی

کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز واقعے کا علم ہوتے ہی سفارت خانے پہنچیں اور ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، تاہم تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ افغان وزارت خارجہ نے واقعے کی مذمت کی اور دفترخارجہ کے ترجمان عبدالقاہر بلخی نے بیان میں کہا کہ سکیورٹی ادارے واقعے کی سنجیدگی سے تفتیش کریں گے اور ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔

یو این آئی

Last Updated : Dec 3, 2022, 9:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.