کنشاسا: جمہوریہ کانگو کے مشرقی صوبے 'شمالی۔کیوو' میں باغیوں کے حملے میں 50 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ 23 مارچ آپریشن نامی باغی گروپ نے رُٹشورو میں حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 50 شہری ہلاک ہو گئے ہیں اور متعدد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ Rebel Attacks in Eastern DR Congo
جمہوریہ کانگو کے فوجی ترجمان میجر سائلوین ایکنگے نے کہا ہے کہ 23 مارچ آپریشن نامی باغی گروپ نے صوبہ شمالی کیوو کے علاقے رُٹشورو میں حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 50 شہری ہلاک ہو گئے ہیں اور متعدد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
کانگو حکومت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 23 مارچ آپریشن نامی باغی گروپ صوبہ شمالی کیوو کے دارالحکومت گوما پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔حکومت کا دعوی ہے کہ باغی گروپ کو روانڈا کی پشت پناہی حاصل ہے۔ روانڈا نے دعووں کی تردید کی ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان سیاسی و سفارتی کشیدگی جاری ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹوں کے مطابق باغی، جمہوریہ کانگو کے سرحدی علاقوں سے نکالی جانے والی، بعض قیمتی معدنیات کو ہمسایہ ممالک اسمگل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Attack In DRCongo: افریقی ملک کانگو میں شدت پسندوں کا حملہ، گیارہ افراد ہلاک
Dozens Killed in DR Congo: کانگو میں بے گھر افراد کے کیمپ پر حملے میں درجنوں افراد ہلاک
یو این آئی