ETV Bharat / international

Israeli Forces killed Palestinians اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں رواں برس اٹھاسی فلسطینی جاں بحق

مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین علاقے میں گزشتہ روز اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں چار فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ قابل ذکر ہے کہ رواں برس کے آغاز سے اب تک 88 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں تاہم عالمی برادری اسرائیل پر مذمتی بیان کے سوا کسی بھی قسم کی کاروائی سے گریزاں ہے۔

At least 4 Palestinians killed several injured in Jenin by Israeli Defense Forces
اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں رواں برس کے آغاز سے اب تک اٹھاسی فلسطینی جاں بحق
author img

By

Published : Mar 17, 2023, 4:58 PM IST

تل ابیب: مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں جمعرات کو 4 فلسطینی ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہو گئے، ذرائع کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت کے حوالے سے رپورٹ کیا۔ وزارت صحت نے بتایا کہ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت نازک ہے۔ تاہم اسرائیلی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ہلاک کیے جانے والوں پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کا شبہ تھا۔ ایک بیان میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے کہا کہ انہوں نے فلسطینی اسلامی جہاد دہشت گرد تنظیم کے دو کارندوں کو ہلاک کر دیا، جن پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کا شبہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک تیسرے شخص کو جب اس نے لوہے کی راڈ سے حملہ کرنے کی کوشش کی تو اسے بھی بے اثر کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران مسلح افراد نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔ ذرائع کے مطابق حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ جنین میں ہلاک ہونے والے دو فلسطینی اس کے رکن تھے۔ حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمت کے دو رہنماؤں کے بزدلانہ قتل کا جواب دیا جائے گا اور مزاحمت کا مارچ آزادی تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ حماس، ایک فلسطینی مزاحمت پسند اور قوم پرست تنظیم ہے، جس نے الفتح کے عہدیداروں کو ہٹا کر غزہ کی پٹی کا کنٹرول سنبھال لیا۔ اس کے نتیجے میں فلسطینی طاقتوں میں تبدیلی ہوئی اور فلسطینی علاقوں کو دو اداروں میں تقسیم کیا گیا، ایک مغربی کنارے جس پر فلسطینی نیشنل اتھارٹی کا کنٹرول ہے جبکہ دوسرا غزہ کی پٹی جس پر حماس کا کنٹرول ہے۔ حماس کو مغربی ممالک کی اکثریت دہشت گرد تنظیم قرار دیتی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے کے مطابق اس سال کے آغاز سے اب تک 88 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.