رام اللہ: فلسطینی طبی ماہرین اور عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے دوران کم از کم 37 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں میں سے تین کو زندہ گولہ بارود اور نو کو ربڑ کی گولیاں لگیں، جب کہ دیگر جمعہ کو اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فائر کی گئی آنسو گیس میں سانس لینے سے متاثر ہوئے۔ Palestinian protesters injured in Nablus
فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ بستی مخالف مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان نابلس شہر کے جنوب اور مشرق میں بیتا اور بیت دجان کے گاؤں اور ققیلیہ شہر کے مشرق میں کفر قدوم گاؤں میں شدید تصادم ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ مظاہرین نے ٹائر جلائے اور گاؤں کے اطراف میں تعینات اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔
کفر قدوم گاؤں میں عوامی مزاحمت کے کوآرڈینیٹر مراد اشتیوی نے زنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ان کے گاؤں کے خلاف اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی مظاہرین پر حملہ کرنے کے لیے ربڑ کی گولیوں، آنسو گیس اور صوتی بموں کا استعمال کیا۔ اسرائیلی حکام نے اب تک ان واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Jerusalem Shooting یروشلم میں فائرنگ سے آٹھ اسرائیلی زخمی
واضح رہے کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سکریٹری جنرل حسین الشیخ نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں امریکی اسسٹنٹ سکریٹری باربرا اے لیف سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ 'امریکا کو فلسطینی علاقوں بالخصوص مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں یکطرفہ اسرائیلی اقدامات کو روکنے کے لیے اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔
یو این آئی