دیر البلاح، غزہ کی پٹی: وسطی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اتوار کو کم از کم 35 افراد ہلاک ہو گئے۔ اسرائیل نے اس ہفتے وسطی غزہ تک اپنی جارحیت کا دائرہ بڑھایا ہے۔ یہاں اسرائیلی فوج نے گنجان آباد کمیونٹیوں کی ایک پٹی کو نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کے مطابق، زویدا میں اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ایک مقامی فلسطینی حسین صیام نے کہا کہ، "وہ بے قصور لوگ تھے، جن کے رشتہ دار مرنے والوں میں شامل تھے۔ "اسرائیلی جنگی طیاروں نے پورے خاندان پر بمباری کی۔" فلسطینین ریڈ کریسنٹس(پی آر سی ایس) کا کہنا ہے کہ خان یونس میں بیچ اسٹریٹ کے علاقے میں اسرائیلی گولہ باری سے متعدد افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔حماس کے زیر اقتدار غزہ میں وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کی فضائی اور زمینی کارروائیوں میں 21,800 سے زیادہ فلسطینی ہلاک اور 56,000 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ مہلوکین میں 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق، غزہ جنگ نے ایک انسانی بحران کو جنم دیا ہے جس نے غزہ کے ایک چوتھائی باشندے فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ اسرائیل کی بمباری نے علاقے کے بڑے حصے کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے، جس سے غزہ کے 2.3 ملین آبادی میں سے 85 فیصد بے گھر ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سال 2023 کا سب سے اہم عالمی موضوع غزہ جنگ، ایک بے مثال انسانی بحران اور عالمی رد عمل
- حماس نے اسرائیل پر 20 راکٹ ڈاغ دیے:
حماس کے عسکری ونگ، قسام بریگیڈز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے "غزہ میں نسل کشی" کے جواب میں اسرائیل کو جواب دیا ہے۔ القسام بریگیڈز کے مطابق اس نے اسرائیل کی جانب 20 راکٹ داغے ہیں۔ راکٹ داغنے کے بعد تل ابیب کے بالکل جنوب میں اور غزہ کے شمال میں، سڈروٹ کے آس پاس اور اشدود کے بالکل جنوب میں سائرن بجتے رہے۔