ETV Bharat / international

Kabul Mosque Blast: کابل کی مسجد میں ہوئے دھماکے میں بیس افراد جاں بحق - افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کے اندر دھماکہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کے اندر دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکہ سر کوتل خیر خانہ کے علاقے کی ایک مسجد میں ہوا۔ دھماکے میں مسجد کے امام کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ Kabul mosque blast: At least 20 dead, 40 injured in Afghanistan attack; Taliban blames Islamic State

کابل کی مسجد میں ہوئے دھماکے میں بیس افراد جاں بحق

author img

By

Published : Aug 18, 2022, 8:03 AM IST

شمالی کابل کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا جس میں بیس افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس نے متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم اس ضمن میں صحیح اعداد و شمار پیش نہیں کیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کے اندر دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکہ سر کوتل خیر خانہ کے علاقے کی ایک مسجد میں ہوا۔ دھماکے میں مسجد کے امام کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ مسجد میں دھماکا نماز کی ادائیگی کے دوران ہوا۔ دھماکے کے بعد طالبان کی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فلاحی ادارے کے رضاکاروں نے ریسکیو کر کے ہلاک شدگان و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: Turkish Airstrikes in Syria ترکیہ کے شام پر فضائی حملے، 25 ہلاک

عینی شاہدین نے بتایا کہ شمالی کابل میں زور دار دھماکے کی آواز میں سنی گئی جس سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ دھماکہ مسجد کے اندر ہوا۔ اطلاع کے مطابق اب تک کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.