ETV Bharat / international

US Mass Shooting امریکہ کے شہر لیوسٹن میں اندھا دھند فائرنگ، بائیس سے زائد افراد ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 8:18 AM IST

Updated : Oct 26, 2023, 10:59 AM IST

امریکہ کے شہر لیوسٹن میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں بائیس افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے حملہ آور کی تصویر جاری کی ہے، جس کے ہاتھ میں بڑا ہتھیار ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے اس حملہ آور کی گرفتاری میں مدد کی اپیل کی ہے۔Lewiston Maine Shootings, Lewiston Shootings, Lewiston Maine, Lewiston

US: At least 22 killed in mass shooting in Maine

واشنگٹن: امریکہ میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ معلومات کے مطابق بدھ کو لیوسٹن میں فائرنگ کی اطلاع ملی۔ اس فائرنگ میں اب تک بائیس سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی درجنوں افراد زخمی ہیں۔ ان میں سے بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ امریکی پولیس کے مطابق ایک شارپ شوٹر نے یہ جرم کیا ہے۔

  • #UPDATE At least 22 people have been killed and "many more" injured in shootings in the northern US state of Maine, a local official said on CNN.

    The shooting spree took place at a bowling alley and also at least one other location, a local restaurant and bar, according to local… pic.twitter.com/L5YND2OklW

    — AFP News Agency (@AFP) October 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

آپ کو بتاتے چلیں کہ امریکہ میں فائرنگ کا واقعہ کوئی نیا نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی فائرنگ کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔ اینڈوسکوگن کاؤنٹی شیرف آفس (پولیس) نے حملہ آور کی تصویر بھی سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کی ہے۔ اس تصویر میں حملہ آور ہاتھ میں ہتھیار پکڑے نظر آ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ حملہ آور جرم کرنے کے بعد کہیں فرار ہو گیا ہے۔ امریکی پولیس نے حملہ آور کی تفصیل جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس نے فل شرٹ اور جینز پہن رکھی تھی۔ اس کی داڑھی بھی ہے۔ لیوسٹن میں سینٹرل مین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ تمام زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

#WATCH | Maine, US: Department Of Public Safety Commissioner Michael J Sauschuck says, "At approximately 6.56 this evening, a couple of shooting incidents occurred here with multiple casualties in Lewiston. Police are currently searching for a Robert R Card... He is considered… pic.twitter.com/DbrMx1E5jB

— ANI (@ANI) October 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:امریکہ میں ایک چھ سالہ بچے نے اپنے ٹیچر کو ہی گولی مار دی

دوسری جانب لیوسٹن میں فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی پولیس نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اور فائرنگ کے پیچھے کی وجوہات کا پتہ لگا رہے ہیں۔ پولیس نے رات گئے الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

واشنگٹن: امریکہ میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ معلومات کے مطابق بدھ کو لیوسٹن میں فائرنگ کی اطلاع ملی۔ اس فائرنگ میں اب تک بائیس سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی درجنوں افراد زخمی ہیں۔ ان میں سے بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ امریکی پولیس کے مطابق ایک شارپ شوٹر نے یہ جرم کیا ہے۔

  • #UPDATE At least 22 people have been killed and "many more" injured in shootings in the northern US state of Maine, a local official said on CNN.

    The shooting spree took place at a bowling alley and also at least one other location, a local restaurant and bar, according to local… pic.twitter.com/L5YND2OklW

    — AFP News Agency (@AFP) October 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

آپ کو بتاتے چلیں کہ امریکہ میں فائرنگ کا واقعہ کوئی نیا نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی فائرنگ کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔ اینڈوسکوگن کاؤنٹی شیرف آفس (پولیس) نے حملہ آور کی تصویر بھی سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کی ہے۔ اس تصویر میں حملہ آور ہاتھ میں ہتھیار پکڑے نظر آ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ حملہ آور جرم کرنے کے بعد کہیں فرار ہو گیا ہے۔ امریکی پولیس نے حملہ آور کی تفصیل جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس نے فل شرٹ اور جینز پہن رکھی تھی۔ اس کی داڑھی بھی ہے۔ لیوسٹن میں سینٹرل مین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ تمام زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

  • #WATCH | Maine, US: Department Of Public Safety Commissioner Michael J Sauschuck says, "At approximately 6.56 this evening, a couple of shooting incidents occurred here with multiple casualties in Lewiston. Police are currently searching for a Robert R Card... He is considered… pic.twitter.com/DbrMx1E5jB

    — ANI (@ANI) October 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:امریکہ میں ایک چھ سالہ بچے نے اپنے ٹیچر کو ہی گولی مار دی

دوسری جانب لیوسٹن میں فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی پولیس نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اور فائرنگ کے پیچھے کی وجوہات کا پتہ لگا رہے ہیں۔ پولیس نے رات گئے الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

Last Updated : Oct 26, 2023, 10:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.