ETV Bharat / international

Global Response on Imran Khan عمران خان پر قاتلانہ حملہ اور عالمی ردعمل - global response on Imran Khan attacked

سویڈن کی ایک یونیورسٹی کے پروفیسر اشوک سوین نے ٹویٹ کیا کہ پہلی غلطی عمران خان کو اقتدار سے ہٹانا تھی۔ دوسری غلطی عمران خان پر قتل کی نیت سے حملہ کرنا ہے۔ اگر پاکستان میں جب بھی انتخابات ہوتے ہیں تو عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ Global Response on Imran Khan

Assassination attack on Imran Khan and global response
عمران خان پر قاتلانہ حملہ اور عالمی ردعمل
author img

By

Published : Nov 3, 2022, 9:45 PM IST

اسلام آباد: ملک کے موجودہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے فوری طور پر واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔پاکستان میں عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ نہ صرف عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش ہے بلکہ یہ پورے پاکستان پر حملہ ہے۔ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد عالمی ردعمل بھی سامنے آرہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان پر حملے کے بعد انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن نے تمام لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔Global Response on Imran Khan

ٹویٹر
ٹویٹر

محبوبہ مفتی نے بھی عمران خان پر حملے کی مذمت کی اور ٹویٹ کیا ’عمران خان پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں‘۔

ٹویٹر
ٹویٹر

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹویٹ کیا کہ عمران خان اور اس کے حامیوں پر حملہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں، اور میں اس تشدد کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ سیاست میں، کسی جمہوریت میں یا ہمارے معاشرے میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ میں عمران اور آج زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔

ٹویٹر
ٹویٹر

امریکی ماہر معاشیات سٹیو ہینکے نے عمران خان کے ایک بیان کے ساتھ پوسٹ کیا ہے۔ جس میں لکھا ہے کہ اگر ہم ایک سچا ملک بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں سچ بولنا ہوگا۔

ٹویٹر
ٹویٹر

سویڈن کی اپسالا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر اشوک سوین نے ٹویٹ کیا، ’’پہلی غلطی عمران خان کو اقتدار سے ہٹانا تھی۔دوسری غلطی عمران خان پر قتل کی نیت سے حملہ کرنا ہے۔ اگر پاکستان میں جب بھی انتخابات ہوتے ہیں تو عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

ٹویٹر
ٹویٹر

برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے رواں سال عمران خان کے انٹرویو کا وہ حصہ پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سیاست میں آنے کے بعد میں نے موت کا خوف ترک کر دیا تھا۔

زمبابوے کے عالم دین مفتی اسماعیل نے عمران خان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انھوں نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے فائرنگ سے زخمی ہونے کی خبر سے میں صدمے میں ہوں۔ میں ان کی اچھی اور جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ ہر قسم کا تشدد سراسر غلط اور ناقابل قبول ہے، چاہے ہمارا اختلاف کچھ بھی ہو۔

ٹویٹر
ٹویٹر

پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمران خان نہیں بلکہ 220 ملین پاکستانیوں کے دلوں پر حملہ تھا۔ دوسری جانب عمران خان کے سابق ساتھی اور کرکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وہ اس حملے سے بہت دکھی ہیں۔ ہماری دعائیں عمران بھائی اور وہاں موجود تمام لوگوں کے ساتھ ہیں۔ ہمیں بحیثیت ملک اکٹھا ہونا چاہیے اور کسی کو بھی اپنی قومی یکجہتی کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

ٹویٹر
ٹویٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم نے بھی اس گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کپتان کو سلامت رکھے اور ہمارے پیارے پاکستان کی حفاظت فرمائے، آمین

ٹویٹر
ٹویٹر

واضح رہے کہ آج وزیرآباد میں حقیقی آزادی مارچ میں کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا۔فائرنگ کے بعد مارچ میں بھگدڑ مچی اور کینٹینر پر موجود رہنما بھی گھبرا گئے، فائرنگ کے بعد کارکنان عمران خان کو ہاتھوں اٹھا کر کنٹینر سے گاڑی میں لیکر روانہ ہوئے۔ ٹانگ پر گولی لگنے کے باوجود عمران خان نے مسکراتے ہوئے کارکنوں کو ہاتھ ہلایا اور گاڑی میں سوار ہوکر لاہور کی جانب روانہ ہوئے۔ پولیس کی تفتیش کے دوران عمران خان پر حملہ کرنے والے نے بتایا کہ اس نے حملہ اس لیے کیا کیونکہ سابق وزیراعظم لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.