ETV Bharat / international

China's Top Diplomat Leaves for Russia : جو بائیڈن کے یوکرین دورے کے بعد چین کے اعلیٰ سفارت کار روس روانہ - جو بائیڈن کا دورہ یوکرین

امریکی صدر جو بائیڈن کے یوکرین دورے کے بعد چین کے اعلیٰ سفارت کار بھی روس روانہ ہوگئے ہیں۔ ایک سال قبل یوکرین میں روسی حملے کے بعد سے چین کا یہ دورہ سفارتی توازن کے لیے کافی اہم سمجھا جار ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 20, 2023, 9:06 PM IST

بیجنگ: امریکی صدر جو بائیڈن پیر کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے غیراعلانیہ دورے پر یوکرین پہنچ گئے۔ وہیں دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے اعلیٰ سفارت کار روس کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔ چینی رہنما شی جن پنگ کے اعلیٰ خارجہ پالیسی مشیر وانگ یی اپنے آٹھ روزہ دورہ یورپ کے ایک حصے کے طور پر اس ہفتے ماسکو پہنچنے والے ہیں۔ ایک سال قبل یوکرین میں روسی حملے کے بعد سے یہ دورہ چین کے سفارتی توازن کے لیے کافی اہم سمجھا جار ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق، دنیا کی دو سپر پاورز کا دورہ یوکرین روس جنگ کے ایک سال مکمل ہونے سے کچھ دن پہلے ہو رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان کی کشیدگی کو واضح کرتے ہیں۔ امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات بدستور کشیدہ ہیں، حال ہی میں ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کے امریکی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد دونوں سپر پاور ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

چین کے رہنماؤں نے ایک سال پہلے روس کے ساتھ 'انلیمیٹیڈ فرینڈ شپ' کا اعلان کیا تھا، جو اعلان جزوی طور پر امریکہ کے خلاف ان کی مشترکہ دشمنی سے متاثر تھا۔ اور جیسا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی یوکرین کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں اور فوجی امداد میں اضافہ کرتے ہیں۔ وہیں ماسکو کے ساتھ بیجنگ کی گہری دوستی نے مغربی دارالحکومتوں میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.