ETV Bharat / international

Israel Hamas War غزہ میں بارہ لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر، پچیس سو جاں بحق - Electricity in Gazas Hospital

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے ہلاکتوں کی تعداد 2500 سے تجاوز کرگئی ہے۔ زخمیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ اسپتالوں میں بجلی کسی بھی وقت بند ہوسکتی ہے۔ ایسے میں اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب امریکہ نے فلسطینی صدر کو یقین دلایا ہے کہ غزہ کے شہریوں تک انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ Death toll in Gaza, Electricity in Gaza's Hospital,US president

Israeli bombardment in Gaza
Israeli bombardment in Gaza
author img

By UNI (United News of India)

Published : Oct 16, 2023, 9:42 AM IST

Updated : Oct 16, 2023, 10:11 AM IST

قاهرہ: مصر میں فلسطینی سفیر دیاب اللوح نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 30 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔ 12 لاکھ سے زیادہ شہری بے گھر ہیں اور 14 سے زیادہ ہسپتال ملیامیٹ کر دیے گئے ہیں۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ میں اسرائیلی حملوں میں پیشرفت سے آگاہ کرنے کے لیے منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیاب اللوح نے کہا کہ غزہ کی پٹی کی صورتحال بہت سنگین ہے ۔ ہمارے پاس مرنے والوں کی لاشوں کو دفنانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو غزہ میں زمینی مداخلت اور مزید قتل و غارت گری مچانے سے گریز کرنے کے حوالے سے بھی خبردار کیا۔فلسطینی سفیر نے غزہ کی پٹی کو خوراک اور طبی سامان کی فراہمی اور امداد کے داخلے کو یقینی بنانے کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداریوں کو فوری کھولنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے جنگ کے 10 ویں روز میں 2500 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 20 لاکھ سے زیادہ شہریوں کو پانی ختم ہونے کے خطرے کا سامنا ہے۔ یہ صورتحال زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ پر زمینی حملے سے کئی محاذ کھلنے کا امکان، امریکہ نے دوسرا طیارہ بردار جہاز روانہ کر دیا

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انھوں نے فلسطینی صدر محمود عباس سے حماس اور اسرائیل کشیدگی کے سلسلے میں بات کی ہے۔فلسطینی صدر کے ساتھ ہوئی بات چیت پر انھوں نے کہا کہ ’وہ اسرائیل پر حماس کے حملے کی مذمت کرتے ہیں اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ حماس فلسطینی عوام کے وقار اور حق میں نہیں ہیں۔ بائیڈن نے امداد کی فراہمی کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے فلسطینی صدر کو یقین دلایا کہ ہم خطے میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ غزہ کے شہریوں تک انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور تنازع کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔‘

Last Updated : Oct 16, 2023, 10:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.