ETV Bharat / international

Israel Palestine Conflicts اسرائیل اور فلسطین کے درمیان خانہ جنگی کو روکنا امریکہ کی اولین ترجیح، انٹونی بلنکن

امریکی وزیرخارجہ نے گزشتہ ایک سال کے دوران بے گناہ فلسطینی شہریوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں قیام امن کے لیے دو ریاستی حل کا فارمولے اپنانے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی خانہ جنگی روکنا امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔

انٹونی بلنکن کی رملہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات

author img

By

Published : Feb 1, 2023, 8:40 PM IST

واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رملہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد ایک بیان میں انھوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران میں بڑھتے ہوئے تشدد میں بے گناہ فلسطینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی عہدیداروں سے ملاقاتوں میں اشتعال انگیزی کم کرنے پر زور دیا ہے۔ مغربی مقبوضہ بیت المقدس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اشتعال انگیزی اور تشدد کے خاتمے کے لیے فریقین کو مذاکرات بحال کرنا ہوں گے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے دو ریاستی حل کا فارمولا تیار کرنا ہوگا، فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی خانہ جنگی روکنا امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Green Light to Shoot Palestinians اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی نہتے فلسطینیوں پر براہ راست گولی چلانے کی اجازت

Blinken Jerusalem Visit امریکی وزیرخارجہ نے اسرائیل فلسطین کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا

امریکی وزیرخارجہ بلنکن نے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان ہم آہنگی اور قربت بڑھانے کےلیے کوشاں ہیں، ہمیں دونوں جانب سے جنگ بندی اور اعتماد کی فضا قائم کرنے کا انتظار رہے گا۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک اس تنازع میں 35 فلسطینی نوجوان اور بچّے مارے جاچکے ہیں جن میں یہودیوں پرحملے کرنے والے مبیّنہ عسکریت پسند اور عام شہری بھی شامل ہیں۔ انٹونی بلنکن نے گزشتہ پیر کو نیتن یاہو اوران کی کابینہ میں شامل وزراء سے اپنے دورے کے موقع پر ملاقات کی تھی اور ان سے فلسطینی تنازع اور اس کے دوریاستی حل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.