ETV Bharat / international

Antonio Guterres on Russia-Ukraine War: 'یوکرین میں تنازع سے افریقہ میں بھاری بحران' - روس یوکرین جنگ پر انتونیو گوٹیرس کا ردعمل

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ 'یوکرین میں جاری تنازع نے افریقہ میں خوراک، توانائی اور مالیاتی بحران کو اور بڑھا دیا ہے۔' Antonio Guterres on Russia-Ukraine War

'یوکرین میں تنازع سے افریقہ میں بھاری بحران'

author img

By

Published : May 2, 2022, 4:44 PM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے اتوار کی شام سینیگال کے صدر میکی سال کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خاص طور سے افریقہ میں بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، ترقیاتی بینکوں اور دیگر بین الاقوامی اداروں کو متحد کرنے کے لیے ایک عالمی ردعمل گروپ قائم کیا ہے۔ گوٹیرس نے کھلی منڈیوں میں 'کھانے اور توانائی کا مستقل بہاؤ قائم کرنے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام غیر ضروری برآمدی پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ Antonio Guterres press conference with President of Senegal

یہ بھی پڑھیں: UN Chief in Ukraine: یوکرین میں یواین سربراہ کے ہوٹل کے قریب راکٹ داغا گیا

انہوں نے کہا کہ 'یوکرین کی زرعی پیداوار کے ساتھ ساتھ روس اور بیلاروس کی خوراک اور کھاد کی پیداوار کو عالمی منڈیوں میں دوبارہ ضم کیے بغیر غذائی تحفظ کے مسائل کا کوئی حل نہیں ہو گا۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ قابل تجدید توانائی کے فروغ کو تیز کرنے کی ضرورت والے ممالک کو اسٹریٹجک اسٹاک اور اضافی ذخائر جاری کریں۔مسٹر گوٹیرس ہفتے کی شام ڈاکار پہنچے۔ وہ نائجر کا بھی دورہ کریں گے۔ António Guterres Visit Niger

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.