ETV Bharat / international

Top Russian General Killed یوکرین کے شہر زاپورزہزیا میں ایک میزائل حملے میں روسی جنرل ہلاک - روس یوکرین جنگ

یوکرین کا شہر زاپورزہزیا جس کا تقریباً 80 فیصد حصہ روسی افواج کے کنٹرول میں ہے، کو یوکرین کی جوابی کارروائی کے اہم مراکز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

Another top Russian General Killed in Missile Attack in Ukraine
یوکرین کے شہر زاپورزہزیا میں ایک میزائل حملے میں روسی جنرل ہلاک
author img

By

Published : Jun 13, 2023, 10:59 PM IST

کیف: روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک تجربہ کار روسی جنرل یوکرین کے جنوبی شہر زاپورزہزیا کے محاذ پر میزائل حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنگ کے حامی بلاگر ووینکور نے ٹیلی گرام پوسٹ میں کہا کہ 35ویں کمبائنڈ آرمز آرمی کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل سرگئی گوریاچیف دشمن کے میزائل حملے کے نتیجے میں مارے گئے۔گوریاچیف، ایک معزز کمانڈر تھے۔ اس سے قبل وہ مالڈووا کے الگ ہونے والے علاقے ٹرانسنیسٹریا میں روسی فوجیوں کی قیادت کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ونکور نے کہا کہ یونائیٹڈ گروپ آف فورسز (ایس) کی کمان کے نمائندوں کے مطابق، فوج نے آج ایک روشن ترین اور موثر ترین فوجی رہنما کھو دیا ہے۔ کئی روسی جنگی بلاگرز کا کہنا تھا کہ گوریا چیوف ممکنہ طور پر برطانوی فراہم کردہ کروز میزائل سے مارا گیا تھا۔ تاہم روسی وزارت دفاع نے ابھی تک گوریاچیف کی مبینہ ہلاکت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ماسکو کے یوکرین پر حملے کے بعد سے ایک درجن سے زیادہ روسی جنرل جوابی کارروائی میں مارے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، زاپورزہزیا کا علاقہ جس کا تقریباً 80 فیصد حصہ روسی افواج کے کنٹرول میں ہے، کو یوکرین کی جوابی کارروائی کے اہم مراکز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

رپورٹ میں یہ بھی اطلاع دی گئی ہے کہ روس کی وزارت دفاع نے ویڈیو فوٹیج جاری کرکے یہ دعویٰ کیا ہے کہ جرمن ساختہ لیپرڈ ٹینک اور امریکی ساختہ بریڈلی فائٹنگ گاڑیاں روسی فوج نے یوکرینی افواج کے ساتھ لڑائی میں پکڑی ہیں۔ویڈیو فوٹیج کے مقام اور وقت کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔وزارت نے ٹیلی گرام پر ایک پیغام میں کہا کہ ووستوک گروپ کے ذیلی ڈویژنوں کے سپاہی جنگ میں پکڑے گئے دشمن کے ٹینکوں اور انفنٹری فائٹنگ گاڑیوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ پکڑے گئے مغربی آلات میں جرمن ٹینک اور امریکی ساختہ بریڈلی فائٹنگ وہیکل شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.