بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ونبن نے کہا کہ حالیہ برسوں میں امریکہ نے چین، روس اور ایران جیسے ممالک کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک بہت بڑا پروپیگنڈہ نیٹ ورک بنایا ہے۔ امریکہ نے ان جعلی اکاؤنٹس پر جعلی معلومات پھیلا کر سیاسی پروپیگنڈا اور افواہوں کی مہم چلائی۔Propagandist Country
امریکی اسٹینفورڈ یونیورسٹی انٹرنیٹ آبزرویٹری نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا کہ امریکہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے چین سمیت مخصوص ممالک اور خطوں کے خلاف غلط معلومات پھیلائیں جس سے بین الاقوامی رائے عامہ متاثر ہوئی۔
وانگ ونبن نے کہا کہ کئی امریکی میڈیا اداروں نے کہا ہے کہ یہ جعلی اکاؤنٹس امریکی فوج کے ذریعے چلائے جانے کا شبہ ہے۔ امریکہ کا مقصد اس کے ساتھ خفیہ معلومات کی جنگ چھیڑنا ہے۔ وانگ وانپین نے کہا کہ امریکہ سب سے زیادہ پروپیگنڈہ پھیلانے والا ملک ہے لیکن وہ دوسرے ممالک پر اس کا الزام عائد کرتا ہے۔ امریکہ کی سازش کا پردہ اب چاک ہو رہا ہے، دنیا کی نظریں تیز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: China India Conflicts: امریکہ، چین بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے، چینی وزیر دفاع