ETV Bharat / international

Nobel Peace Prize 2022 آلٹ نیوز کے شریک بانی پرتیک سنہا اور محمد زبیر نوبل امن انعام کے دعویدار، ٹائم میگزین کی رپورٹ - Nobel Peace Prize

بھارت میں فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ آلٹ نیوز کے بانی محمد زبیر اور پرتیک سنہا کے علاوہ بھارتی مصنف ہرش میندر سال 2022 کے نوبل امن انعام کے لیے 343 امیدواروں میں شامل ہیں۔ Nobel Peace Prize 2022

Alt News Pratik Sinha, Mohammed Zubair contenders for Nobel Peace Prize 2022
آلٹ نیوز کے شریک بانی پرتیک سنہا اور محمد زبیر نوبل امن انعام کے دعویدار، ٹائم میگزین کی رپورٹ
author img

By

Published : Oct 5, 2022, 10:20 PM IST

نیویارک: بھارت میں فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شریک بانی پریتک سنہا اور محمد زبیر کے علاوہ بھارتی مصنف ہرش میندر اس سال کا نوبل امن انعام جیتنے کے لیے پسندیدہ افراد میں شامل ہیں۔ یہ نامزدگی ناروے کی پارلیمنٹ اور اوسلو کے پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (PRIO) کرتے ہیں۔ نوبل امن انعام کا اعلان 7 اکتوبر کو ناروے کے شہر اوسلو میں کیا جائے گا۔Nobel Peace Prize 2022

نوبل امن انعام اعلان کرنے سے پہلے اس بارے میں پیشین گوئیاں کی جا رہی ہیں کہ کون اور کون سی تنظیمیں سب سے زیادہ اس باوقار عالمی اعزاز کو جیتنے کے لیے پسندیدہ ہیں۔ ٹائم میگزین نے ایک رپورٹ میں، جیتنے کے لیے کچھ پسندیدہ افراد کی فہرست مرتب کی، جو نامزدگیوں کی بنیاد پر ناروے کے قانون سازوں، بک میکرز کی پیشین گوئیوں، اور پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اوسلو کے انتخاب کے ذریعے عام کی گئیں ہیں۔ 2022 کے امن کے نوبل انعام کی ریس میں 343 امیدوار ہیں جن میں سے 251 افراد ہیں اور 92 ادارے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Nobel Prize in Chemistry 2022 کیمسٹری کا نوبل انعام مشترکہ طور پر تین ماہرین کیمیا کے نام

زبیر کو رواں سال جون میں سال 2018 کی ایک ٹویٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس کی ایف آئی آر کے مطابق یہ ٹویٹ انتہائی اشتعال انگیز اور دو مذاہب کے درمیان نفرت کو ہوا دینے والا تھا۔ ٹائم میگزین نوٹ کرتا ہے کہ زبیر کی گرفتاری کی دنیا بھر کے صحافیوں نے مذمت کی جنہوں نے کہا کہ یہ ان کے حقائق کی جانچ کے کام کا بدلہ ہے۔زبیر ایک ماہ بعد تہاڑ جیل سے واپس آئے، انہیں سپریم کورٹ نے ضمانت دی تھی۔

اس کے علاوہ ٹائم لسٹ میں پسندیدہ افراد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی، اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی، بیلاروسی اپوزیشن کی سیاست دان سویاٹلانا تسخانوسکایا، عالمی ادارہ صحت، روس کے جیل میں بند اپوزیشن لیڈر اور انسداد بدعنوانی کے کارکن الیکسی ناوالنی اور سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.