کابل: افغانستان کے تمام ہوائی اڈوں نے اس وقت کام شروع کر دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ اور شہری ہوا بازی کی وزارت نے یہ اطلاع دی۔ وزارت نے کہا کہ 20 غیر ملکی پروازیں روزانہ ملک کی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں اور فی الحال تمام ہوائی اڈوں سے آپریشن شروع ہو چکا ہے۔ وزارت نے ٹویٹر پر کہا کہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن کے وزیر حمید اللہ اخندزادہ نے انسٹی ٹیوٹ آف ٹرانسپورٹ اینڈ ایوی ایشن کی گریجویشن تقریب میں سول اور ایوی ایشن کے شعبوں میں افغانستان کو خود کفیل بنانے پر زور دیا۔ وزارت نے کہا، "ہوا بازی کی صنعت کی ترقی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے تیس طالب علموں کو ازبکستان بھیجا گیا تھا۔"
قابل ذکر ہے کہ اگست 2021 کے وسط میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کی بین الاقوامی پروازیں اور کچھ اندرون ملک پروازیں روک دی گئی تھیں، تاہم نگراں حکومت اور بعض علاقائی ممالک کے درمیان معاہدے کے بعد آہستہ آہستہ دوبارہ شروع ہو گئیں۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق، ایئر ٹریفک کنٹرول، نگرانی اور نیویگیشن میں دو سال کی تربیت حاصل کرنے کے بعد 50 سے زائد افراد حال ہی میں انسٹی ٹیوٹ آف ٹرانسپورٹ اینڈ ایوی ایشن سے گریجویشن کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Taliban on Turkey: 'قطر اور ترکی کے مابین ایئرپورٹ مینجمنٹ پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا'
یو این آئی