الشباب کے مسلح افراد نے جمعہ کو صومالیہ کے شہر موغادیشو میں ایک ہوٹل پر حملہ کیا۔ اس دوران دھماکے اور فائرنگ سے 8افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے ۔ شہر کے حیات ہوٹل پر نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے حملہ کیا۔ اس دوران حملہ آوروں نے دو کار بم دھماکے کیے اور فائرنگ کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق القاعدہ سے منسلک الشباب گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔Al-Shabaab gunmen attack Mogadishu hotel
میڈیا رپورٹس کے مطابق حیات ہوٹل پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور شدت پسند گروپ کے مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مسلح افراد ابھی بھی عمارت کے اندر چھپے ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ الشباب کے جنگجوؤں نے جمعہ کو صومالی دارالحکومت موغادیشو میں ایک ہوٹل پر فائرنگ اور دھماکوں سے حملہ کیا۔
مزید پڑھیں:US airstrike in Somalia صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں الشباب کے 13 عسکریت پسند ہلاک
بندوق بردار کے زبردستی ہوٹل میں داخل ہونے سے چند منٹ قبل ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سکیورٹی فورسز ابھی تک عمارت کے اندر چھپے حملہ آوروں کو قابو کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ پہلے دھماکے کے چند منٹ بعد ہوٹل کے باہر دوسرا دھماکا ہوا، جس میں ریسکیو ٹیم کے ارکان اور پہلے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والے سیکیورٹی فورسز کے ارکان اور عام شہری زخمی ہوئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اب علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔