ETV Bharat / international

القسام بریگیڈز نے نیا ویڈیو جاری کیا، اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا

غزہ کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے انسٹاگرام پر ایک نیا ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح القسام بریگیڈز کے جنگجو اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ Al-Qassam Brigades new video

Al-Qassam Brigades released a new video of the attack on the Israeli army

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 7:31 AM IST

Updated : Dec 11, 2023, 8:15 AM IST

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج پر حملے کا نیا ویڈیو جاری کیا

غزہ: اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ میں جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی غزہ کے ساتھ ساتھ صیہونی افواج جنوبی غزہ پر بھی بمباری کر رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کی مختلف ذیلی تنظیمیں بار بار اسرائیل پر جنگ میں عالمی قوانین اور اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتی آئی ہیں۔ اسرائیلی افواج اسپتالوں، عام شہریوں، عبادت گاہوں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہیں۔

تاہم اسرائیل پر جنگ کے حقائق کو چھپانے کا الزام بھی لگایا جارہا ہے۔ غزہ کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بار بار یہ دعویٰ کیا ہے کہ، اس کے جنگجو اسرائیلی افواج کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس بات کی تصدیق کے لیے القسام بریگیڈز نے ایک نیا ویڈیو بھی جاری کیا ہے۔ اس نئی ویڈیو میں القسام کے جنگجوؤں کو اسرائیلی ٹینکوں اور فوجیوں پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

  • اسرائیلی فوج کو بھی پہنچ رہا ہے نقصان:

القسام کے ترجمان ابو عبیدہ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے 44 ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا گیا، ان حملوں میں 40 اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے، اسرائیل کے مطابق جنگ کے آغاز (7 اکتوبر) سے ابھی تک اسرائیلی فوج کے کُل 420 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ایک اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی محکمہ دفاع نے ابھی تک کم ازکم دو ہزار اسرائیلی فوجیوں کے معذور ہوئے ہیں، مجموعی طور پر 5000 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔، جس میں 58 فیصد سے زائد شدید زخمی ہیں۔ اسرائیلی وزارت دفاع کی سربراہ نے اخبار کو بتایا کہ ہمیں اس سے قبل اس طرح کی صورت حال کا کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا، زخمی فوجیوں کے ہاتھوں اور ٹانگوں میں شدید زخم آئے ہیں اور بہت سے ایسے ہیں جن کے ہاتھ اور پاؤں کاٹنے پڑے ہیں۔ اسرائیلی محکمہ دفاع کے مطابق 7 فیصد فوجی شدید نفسیاتی دباو کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ کی نصف آبادی بھوک سے مر رہی ہے: اقوام متحدہ

  • فوجی طاقت سے اسرائیل یرغمالیوں کو رہا نہیں کراسکتا:القسام بریگیڈز کے ابو عبیدہ

القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے بغیر کوئی یرغمالی رہا نہیں کیا جائے گا، اسرائیل اپنی فوجی طاقت سے غمالیوں کو رہا نہیں کرا سکتا۔ ابوعبیدہ کے مطابق، اسرائیلی جنگی کابینہ مذاکرات کیے بغیر اپنے یرغمالیوں کو رہا نہیں کراسکتی، اور اسرائیلی یرغمالی کو طاقت کے زور پر رہا کرانےکی کوشش کے نتیجہ میں اس کی موت ہوئی ہے۔ ابو عبیدہ نے واضح کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف القسام بریگیڈز کی مزاحمت جاری رہے گی۔

Last Updated : Dec 11, 2023, 8:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.