کیف: یوکرین کے کئی علاقوں میں فضائی حملے کی وارننگ جاری کی گئی اور رات بھر سائرن بجتے رہے۔ یہ معلومات ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کی وزارت کے فضائی حملوں کے اعداد و شمار کے مطابق دی گئی ہے۔ وزارت کے آن لائن نقشے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوکرین کے دنیپروپیٹروسک اور خارکیف کے علاقوں کے ساتھ ساتھ زاپوریزیا علاقے یوکرین کے زیر کنٹرول حصوں اور ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک (ڈی پی آر) میں فضائی حملے کی وارننگ نافذ ہیں۔ یوکرائنی میڈیا نے جمعہ کو دیر رات بتایا کہ یوکرین کے کیف علاقے کے ساتھ ساتھ خارکیف علاقے اور یوکرین کے زیر کنٹرول زاپوریزیا میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس ماہ کے شروع میں، یوکرین کے پاور گرڈ آپریٹر یوکرینرگو کے سربراہ نے کہا کہ روسی حملوں سے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔
یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمہل نے گزشتہ سال نومبر میں کہا تھا کہ روسی حملوں سے یوکرین کے تقریباً پچاس فیصد توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ابھی بھی جاری ہے اور مغربی ہتھیاروں کی سپلائی کی مدد سے یوکرین کی افواج بھرپور جوابی حملے کرنے میں مصروف ہے۔ دونوں فریق جنگ سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 24 فروری کو روس نے یوکرین پر خصوصی فوجی آپریشن نام کے تحت جو حملہ شروع کیا تھا وہ آج بھی جاری ہے۔ ابتدائی دنوں میں یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ جنگ چند دنوں میں ختم ہو جائے گی لیکن اب اسے ایک سال مکمل ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: One Year of Ukraine War: یوکرین پر روسی حملے کے ایک برس مکمل، جنگ آخر شروع کیوں ہوئی؟